ہیڈنگلے میں فتح، انڈیا کی امید باقی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے ہیڈنگلے میں انگلینڈ کو سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں میچ میں ڈک ورتھ لوئیس نظام کے تحت اڑتیس رن سے شکست دے کر سیریز میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا ہے۔ انگلینڈ کو اب بھی سیریز میں بھارت پر تین۔دو کی برتری حاصل ہے۔ سچن تندولکر اور سوروگنگولی کی سنچری اوپننگ شراکت اور یوراج سنگھ کی کی شاندار اننگز کی بدولت بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر تین سو چوبیس رن بنائے۔ اس کے جواب میں جب بارش کی وجہ سے امپائروں نے میچ کے خاتمے کا اعلان کیا تو انگلینڈ نے انتالیس اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر دو سو بیالیس رن بنائے تھے جبکہ ڈک ورتھ لوئیس نظام کے تحت اسے دو سو اسّی رن بنانے تھے یوں بھارت نے اس میچ میں 38 رن سے فتح حاصل کی۔ بھارت کی جانب سے تندولکر اور گنگولی نے پہلی وکٹ کے لیے بیس اوور میں ایک سو پندرہ رن بنائے۔ تندولکر نے تیرہ چوکوں کی مدد سے انسٹھ گیندوں پر اکہتر رن بنائے۔ وہ جان لوئیس کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ بھارت کی دوسری وکٹ 150 کے مجموعی سکور پر گری جب گنگولی انسٹھ رن بنا کر پنیسر کا شکار بنے۔ تیسری وکٹ کے لیے گوتم گمبھیر اور یوراج سنگھ کی شراکت میں 94 رن بنے۔گوتم گمبھیر اکیاون رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ یوراج سنگھ نے ستاون گیندوں پر 72 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ سٹیورٹ براڈ اس میچ کے سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے اور انہوں نے دس اوور میں چوراسی رن دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور ان کی پہلی وکٹ صرف سات رن پرگری جب الیسٹر کک اگرکار کی گیند پر کیچ ہوگئے۔ میٹ پرائر نے ابتدائی میچوں میں ناکامی کے بعد اس میچ میں چھیالیس رن کی اننگز کھیلی۔ تاہم کیون پیٹرسن ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ انگلش ٹیم کے کپتان پال کالنگ وڈ نے اکیانوے رن کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی لیکن بار بار بارش کی وجہ سے کھیل کے متاثر ہونے اور دوسری جانب سے مسلسل گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے وہ ٹیم کو فتح یاب نہ کروا سکے۔ |
اسی بارے میں ریکارڈ پارٹنرشپ، انگلینڈ جیت گیا31 August, 2007 | کھیل انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں برتری27 August, 2007 | کھیل دوسرے میچ میں بھارت فاتح24 August, 2007 | کھیل بھارت کے خلاف انگلینڈ کی کامیابی22 August, 2007 | کھیل 21 سال بعد انگلینڈ میں پہلی فتح13 August, 2007 | کھیل ٹوئنٹی ٹوئنٹی دھونی کی قیادت میں07 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||