BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 31 August, 2007, 01:23 GMT 06:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریکارڈ پارٹنرشپ، انگلینڈ جیت گیا
براڈ اور بوپارہ نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں ننانوے رنز بنائے
انگلینڈ کی طرف سے آٹھویں وکٹ کی ریکارڈ شراکت کے نتیجے میں انگلینڈ نے بھارت کو سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں تین وکٹ سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کو اب بھارت پر تین ایک کی برتری حاصل ہے۔

روی بوپارہ اور سٹیورٹ براڈ نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 99رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔کسی بھی ملک کے خلاف انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ کی یہ سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔ روی بوپارہ نے تینتالیس جبکہ براڈ نے پینتالیس رنز بنائے۔

یہ دونوں کھلاڑی اس وقت کریز پر آئے جب انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے دو سو بارہ رنز کے تعاقب میں تھی اور ایک سو چودہ رنز پر اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ جب میچ ختم ہوا تو بارہ گیندیں باقی تھیں۔

براڈ کو ان کی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے اکاون رنز دے کر انڈیا کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا تھا۔

اس سے پہلے اجیت آگارکر نے چوّن رنز دے کر انگلینڈ کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا تھا اور یوں دکھائی دیتا تھا کہ انڈیا یہ میچ جیت لے گا۔

میچ کے آغاز پر ہی انگلینڈ کے بالروں نے نپی تلی بالنگ کی اور ایک موقع پر بھارت کے تین کھلاڑی صرف بتیس رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے۔

انڈیا کی طرف سے سچن تیندولکر اور یوراج سنگھ نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی لیکن کیون پیٹرسن کے پہلے ہی اوور میں تیندولکر سکوائر لیگ بانڈری پر اینڈریو فلنٹاف کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

تیندولکر کے آؤٹ ہونے کے بعد یو راج کا ساتھ دینے مہندر دھونی آئے لیکن یہ شراکت زیادہ دیر نہ چل سکی اور مونٹی پینسار کی ایک خوبصورت گیند پر دھونی بولڈ ہوگئے۔

دھونی کے جانے کے بعد یو راج نے کچھ عمدہ شاٹ کھیلے لیکن براڈ نے اپنے دوسرے سپیل میں دو گیندوں کے فرق سے انہیں اور رمیش پوار کو آؤٹ کر دیا۔

جب انگلینڈ نے اننگز شروع کی تو ایلسٹر کُک پہلے ہی اوور میں بولڈ ہوگئے اور جب سکور چودہ پر پہنچا تو انگلینڈ کے دو کھلاڑی پویلین واپس جا چکے تھے۔

وکٹیں کھونے کے باوجود انگلینڈ نے مطلوبہ رن ریٹ برقرار رکھا اور کولنگ وڈ اور پیٹرسن کی شراکت میں چھیالیس رنز بنے۔ تاہم پیٹرسن، آگارکر کی گیند پر چاولہ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ اس کے بعد کولنگ وڈ کے رن آؤٹ ہونے سے میچ بھارت کی گرفت میں آ گیا۔

تاہم براڈ اور بوپارہ کے کریز پر آنے کے بعد انگلینڈ کے نقطۂ نظر سے صورتِ حال سنبھل گئی اور بھر پور کوششوں کے باوجود بھی انڈیا کے بالر اس جوڑی کو نہ توڑ سکے۔

 جیلی بینیہ کوئی نئی بات نہیں
انگلش ٹیم باڈی لائن سیریز سے جیلی بین تک
اینڈریو فلنٹاففلنٹاف کی واپسی
فلنٹاف انڈیا کے خلاف ٹیم میں شامل
انگلینڈ کا نیا کپتان
پال کالنگوڈ انگلینڈ ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
تندولکر سترہ سالہ حکمرانی
سچن تندولکر کا دور ابھی جاری ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد