انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں برتری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ نے بھارت کو سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں بیالیس رن سے شکست دے کر سیریز میں دو، ایک سے برتری حاصل کر لی ہے۔ برمنگھم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکیاسی رنز بنائے۔ جس کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم انچاسویں اوور میں دو سو انتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے این بیل ایک مرتبہ پھر نمایاں رہے۔ انہوں نےاناسی رن کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ میچ میں عمدہ بلے بازی اور شاندار فیلڈنگ کی بدولت انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور انگلش اوپنرز میٹ پرائر اور الیسٹر کک نے اپنی ٹیم کو 76 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ انگلینڈ کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب میٹ پرائر چونتیس رن بنا کر مناف پٹیل کی گیند پر کیچ ہوگئے۔ پرائر کے بعد دوسرے اوپنر کک بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور بانوے کے مجموعی سکور پر انہیں رمیش پوار نے آؤٹ کر دیا۔ کیون پیٹرسن ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور سیریز میں دوسری مرتبہ نوجوان بھارتی سپنر پیوش چاؤلہ کی سپن بالنگ کا شکار ہوئے۔ تین وکٹوں کے نقصان کے بعد کپتان کالنگ وڈ اور این بیل نے ٹیم کو سہارا دیا اور سکور کو ایک سو ترانوے تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر کالنگ وڈ چوالیس رن بنا کر رمیش پوار کا دوسرا شکار بنے۔ کالنگ وڈ اور بیل کے آٰؤٹ ہونے کے بعد کرس ٹریملٹ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابلِ دکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں دو سو اکیاسی رن بنا پائی۔ 282 کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور چھتیس کے مجموعی سکور پر اوپنر سچن تندولکر اور ان کی جگہ آنے والے دنیش کارتک پویلین واپس جا چکے تھے۔
تاہم ابتدائی نقصان کے بعد اوپنر سورو گنگولی اور کپتان راہول ڈراوڈ نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور ایک سو چالیس تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر ڈراوڈ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد ٹریملٹ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ بھارت کی چوتھی وکٹ 140 کے مجموعی سکور میں صرف نو رن کے اضافے کے بعد گری جب سورو گنگولی بہّتر رن کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد ٹریملٹ کی ہی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوگئے۔ بقیہ بھارتی کھلاڑیوں میں یوراج سنگھ کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ یوراج نے بیالیس رن بنائے اور وہ ظہیر خان کی ایک غلط کال پر رن آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے تین، کالنگ وڈ اور ٹریملٹ نے دو،دو جبکہ مونٹی پنیسر اور کرس براڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ سیریز کا چوتھا میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ہونے والے مچیوں میں پہلا میچ انگلینڈ نے ایک سو چار رنز سے جبکہ دوسرا بھارت نے نو رن سے جیتا تھا۔ |
اسی بارے میں دوسرے میچ میں بھارت فاتح24 August, 2007 | کھیل بھارت کے خلاف انگلینڈ کی کامیابی22 August, 2007 | کھیل 21 سال بعد انگلینڈ میں پہلی فتح13 August, 2007 | کھیل ٹوئنٹی ٹوئنٹی دھونی کی قیادت میں07 August, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||