سری لنکا ملنگا کے بغیر کھیلے گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اس ورلڈ کپ میں صرف دو ٹیمیں ایسی ہیں جو اب تک کوئی میچ نہیں ہاریں۔ اور وہ ہیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت متوازن ہے اور اب تک اس نے بہترین کرکٹ کھیلی ہے۔ لیکن سری لنکا کے بلے باز کمار سنگھاکارا کہتے ہیں کہ ملنگا کی عدم موجودگی سے کوئی خاص فرق نہیں پڑےگا۔’ہمارے پاس کئی فاسٹ بولر ہیں جو ضرورت پڑنے پر ملنگا کی کمی پوری کرسکتے ہیں۔‘ ملنگا کی جگہ پرویز مہاروف یا کلاسیکرا کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈینیل ویٹوری کہتے ہیں کہ دو سپنز کھلائے جا سکتے ہیں۔ بس فیصلہ کرنے میں دشواری اس لیے ہو رہی ہے کیونکہ اس میدان پر کھیلے جانے والے پچھلے میچ میں ( جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز) زیادہ سپنرز دیکھنےکو نہیں ملے تھے۔
آج کے میچ کے دو اہم پہلو ہیں۔ایک تو یہ کہ نیوزی لینڈ کا کسی ایسی ٹیم سے یہ پہلا میچ ہوگا جسے خطاب کا مضبوط دعوے دار مانا جا رہا ہو۔ اور دوسرا یہ کہ اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بارے میں اگر کوئی تھوڑی بہت گنجائش باقی ہے، تو یہ میچ جیتنے کی صورت میں وہ بھی ختم ہوجائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان حال ہی میں ایک روزہ میچوں کی سیریز ہوئی تھی جو دو دو میچ سے برابر رہی۔ نیوزی لینڈ کے لیے سپنرز کے علاوہ دنیا کے تیز ترین بولر شین بانڈ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
کمار سنگھاکارا کہتے ہیں کہ بانڈ لست ملنگا کے ساتھ دنیا کے بہترین فاسٹ بالر ہیں۔ ’ہم ان کی عزت کرتے ہیں، لیکن ان سےنمٹنے کے لیے ہم نے الگ سے کوئی تیاری نہیں کی ہے۔‘ جب بات ورلڈ کپ جیتنے کی آتی ہے تو آسٹریلیا کا تذکرہ تو آپکو اکثر سننے کو ملے گا لیکن نیوزی لینڈ کی بات زیادہ لوگ نہیں کرتے۔ اس کی وجہ عالمی کپ مقابلوں میں نیوزی لینڈ کا ریکارڈ ہے۔ چار ورلڈ کپس میں نیوزی لینڈ سیمی فاینلز میں ہاری ہے۔ لہذا اگلے تینوں میچز میں انہیں یہ بھی ثابت کرنا ہے کہ وہ بڑے میچز بھی جیت سکتے ہیں۔ جہاں تک پوائنٹس ٹیبل کا سوال ہے تو نیوزی لینڈ کے چار میچوں سے آٹھ پوائنٹس ہیں اور اسے ابھی آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے کھیلناہے، جبکہ سری لنکا کے چار میچوں سے چھ پوائنٹس ہیں اور اس کے باقی دو میچ آئرلینز اور آسٹریلیا کے خلا ف ہیں۔ |
اسی بارے میں نیوزی لینڈ ایک مرتبہ پھر فاتح 09 April, 2007 | کھیل نیوزی لینڈ فاتح، کپتان کی سنچری02 April, 2007 | کھیل بنگلہ دیش کی تاریخی فتح 07 April, 2007 | کھیل ’میچ کا سہرا بالروں کے سر‘05 April, 2007 | کھیل سری لنکا آخری بال پر جیت گیا04 April, 2007 | کھیل ویسٹ انڈیز کی ہار، تیسری بار 01 April, 2007 | کھیل سنسنی خیز اختتام، جنوبی افریقہ فاتح28 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||