سری لنکا آخری بال پر جیت گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ اور سری لنکا کے میچ کا فیصلہ انگلینڈ کی اننگز کی آخری بال پر ہوا جب انگلینڈ کے بیٹسمین بوپارا کو فرنینڈو نے بولڈ کر دیا۔ انگلینڈ کو آخری گیند پر میچ جیتنے کے لیے صرف دو رن درکار تھے لیکن فرنینڈو نے گیند کو وکٹوں کے اندر رکھا اور بوپارا کو بولڈ کر دیا۔ انہوں نے 52 رنز بنائے۔ اس سے پہلے بوپارا اور نکسن نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 87 رنز بنائے اور سکور کو چھ وکٹ کے نقصان پر 220 تک لے گئے۔ اس سکور پر ملنگا نے نکسن کو آؤٹ کر دیا۔ انہوں نے 42 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی طرف سے پیٹرسن نے 58 اور ایئن بیل نے 47 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان اس میچ میں بھی چمندا واس کی گیند پر سنگا کارا کے ہاتھوں بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے دوسرے اوپنر ایڈ جوائس بھی زیادہ دیر تک سری لنکا کی تیز بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکے اور صرف 10 رنز بنا کر مالنگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ سری لنکا کی طرف سے اوپنر تھارنگا ٹاپ سکورر رہے۔ انہوں نے 62 رنز بنائے۔ کپتان جے وردھنے نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 56 رنز بنائے۔ دونوں نے مل کر تیسری وکٹ کی شراکت میں 91 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے ساجد محمود سب سے کامیاب بالر رہے۔ انہوں نے چار وکٹیں لیں جبکہ اینڈریو فلنٹاف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی جے سوریا تھے جو 25 رنز بنا کر ساجد محمود کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ کو اتوار کے روز آسٹریلیا کا سامنا کرنا ہوگا اور انگلینڈ کے لیے سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لیے آسٹریلیا سے میچ جیتنا ضروری ہے۔ اینڈریو فلنٹاف آئرلینڈ کے خلاف میچ میں فتح کے دوران موچ آنے کے باوجود سری لنکا سے مقابلہ کے لیے فٹ ہو کر کھیلے۔ انگلینڈ: ایڈ جوائس، مائیکل وان، این بیل، کیون پیٹرسن، پال کولنگوڈ، اینڈریو فلنٹاف، پال نکسن، آر بوپاڑا، ساجد محمود، جیمز اینڈرسن اور مونٹی پنیسر۔ سری لنکا: تھرنگا، جے سوریا، سنگا کارا، جے وردھنے، سلوا، دلشان، آرنلڈ، واس، فرنینڈو، مالنگا اور مرلی دھرن۔ امپائرز: اسد رؤف اور بلی باؤڈن۔ |
اسی بارے میں انگلینڈ نے کینیا کو آسانی سے ہرا دیا24 March, 2007 | کھیل سنسنی خیز اختتام، جنوبی افریقہ فاتح28 March, 2007 | کھیل وان خوش، انگلینڈ 48 رنزسےجیت گیا30 March, 2007 | کھیل ویسٹ انڈیز کی ہار، تیسری بار 01 April, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||