BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پانچ سو کی لیڈ، فیصل کی سنچری
فیصل اقبال
فیصل اقبال نے اپنے ٹیسٹ کیرئر کی پہلی سنچری بنائی
کراچی میں بھارت کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر بھارت کے خلاف 518 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

فیصل اقبال نے اپنے ٹیسٹ کیرئر میں پہلی مرتبہ سنچری مکمل کی جبکہ دوسری اننگز میں پاکستان کے چھ بلے بازوں نے نصف سنچری بنائی۔

بھارت کو میچ جیتنے کے لیے دوسری اننگز میں عالمی ریکارڈ بنانا ہوگا۔ دوسری اننگز میں میچ جیتنے کے لیے اس وقت سب سے بڑے سکور کا عالمی ریکارڈ 418 رن ہے۔

اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 511 رنز ہے اور اسے بھارت پر 518 رنز کی برتری حاصل ہے۔

عبدالرزاق کا انفرادی سکور 44 رنز ہے جبکہ فیصل اقبال کا سکور103 ہے۔

تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات فیصل اقبال کی سنچری اور شاہد آفریدی کی تیز رفتار بلے بازی تھی جنہوں نے ہر بالر کو جارحانہ انداز سے کھیلا اور 60 رنز بنانے کے بعد پرتاب سنگھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری 42 گیندوں پر چھکا لگا کر مکمل کی۔

محمد یوسف تین رنز کی کمی سے سنچری نہ بنا سکے

چائے کے وقفے کے بعد بھارتی کپتان نے نئی گیند لینے کا فیصلہ کیا لیکن شاہد آفریدی اور فیصل اقبال نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بالرز کا سامنا کیا۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی محمد یوسف تھے جو تین رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ وہ انیل کمبلے کی گیند پر 97 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

بھارت کو تمام کامیابیاں لنچ کے بعد ملیں جب انیل کمبلے نے پہلے یونس خان کو اور پھر محمد یوسف کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب کپتان یونس خان انیل کمبلے کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ یونس خان نے 77 رنز بنائے اور وہ ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

منگل کو پہلے سیشن کے اختتام پر پاکستانی بلے بازوں نے بغیر کسی نقصان کےدوسری اننگز میں اپنا مجموعی سکور 274 تک پہنچا دیا اور اسے بھارت پر 281 رنز کی برتری حاصل تھی۔

کپتان یونس خان نے 73 اور محمد یوسف نے 77 رن بنائے تھے۔

کھانے کے وقفے تک بھارتی ٹیم نے اپنے تمام بالروں کو استعمال کیا لیکن کوئی بھی بالر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ یونس خان اور محمد یوسف نے تیسری وکٹ کے لیے 150 رنز کی شراکت بھی مکمل کی۔

ہربجھن سنگھ ہیلمٹ اور دستانے لے جاتے ہوئے

بھارت کو پہلی اننگز میں 238 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر2 وکٹوں کے نقصان پر173 رنز بنائے تھے۔

گزشتہ روز جب کھیل ختم ہوا تو کپتان یونس خان 25 اور محمد یوسف 30 رنز کے ساتھ کھیل رہے تھے۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی تیسری وکٹ اڑسٹھویں اوور میں گری جب پاکستان کا مجموعی سکور 280 رنز تھا۔ اس سے پہلے اٹھائیسویں اوور میں 122 کے سکور پر پاکستان کو دوسری وکٹ کا نقصان ہوا تھا۔

پاکستانی ٹیم
سلمان بٹ، عمران فرحت، یونس خان، محمد یوسف، فیصل اقبال، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، کامران اکمال، شعیب اختر، دانش کنیریا، محمد آصف۔

بھارتی ٹیم
وریندر سہواگ، راہول ڈراوڈ، وی وی ایس لکشمن، سچن تندولکر، سوورو گنگولی، یوراج سنگھ، مہندر سنگھ دھونی، عرفان پٹھان،ظہیر خان، انیل کمبلے، آر پرتاب سنگھ۔

سہواگلاہور ٹیسٹ
ایسی وکٹ نہیں ہونی چاہیے: سہواگ
بھارتی کپتان منتھالی راجخواتین ایشیا کپ
بھارتی ٹیم نے ٹورنامنٹ جیت لیا ہے
شرد پوارعالمی کپ 2011
ایشیائی ممالک اس کے لیے بولی دیں گے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد