کراچی: پاکستانی بیٹسمین جم گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
باصلاحیت بولر محمد آصف کی چار وکٹوں کی متاثر کن کارکردگی اور اوپنرز کی سنچری شراکت نے پاکستانی ٹیم کو کراچی ٹیسٹ میں حاوی ہونے کا موقع فراہم کردیا ہے۔ اگر فیلڈرز چار کیچز ڈراپ نہ کرتے تو اس کی پوزیشن مزید مستحکم ہوسکتی تھی۔ بھارت کو پہلی اننگز میں 238 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر2 وکٹوں کے نقصان پر173 رنز بنائے تھے۔ کپتان یونس خان اور محمد یوسف بالترتیب25 اور30 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ محمد یوسف نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرلئے وہ اس سنگ میل تک پہنچنے والے پانچویں پاکستانی بیٹسمین ہیں ان سے قبل جاوید میانداد، انضمام الحق، سلیم ملک اور ظہیرعباس یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ یونس خان نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں ہزار رنز مکمل کئے ہیں۔ اس سے قبل سلمان بٹ اور عمران فرحت نے ٹیم کو109 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ سلمان بٹ53 اور عمران فرحت57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی مجموعی برتری180 رنز کی ہوچکی ہے۔ پہلے سیشن میں شعیب اختر کی غیرمتاثرکن بولنگ کے باوجود پاکستانی ٹیم عبدالرزاق اور محمد آصف کے ذریعے تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی اور دوسرے سیشن میں اس نے مزید تین وکٹیں حاصل کرکے بساط لپیٹ دی۔ جب دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو سوروگنگولی پر ہرایک کی نظرتھی۔ انہوں نے چند خوبصورت اسٹروکس کھیلے لیکن34 کے انفرادی اسکور پر وہ عبدالرزاق کی گیند پر محمد آصف کے ہاتھوں دبوچے گئے۔ یوراج سنگھ کو45 رنز پر محمد آصف نے ایل بی ڈبلیو کیا۔عبدالرزاق نے ایک اور اہم کامیابی خطرناک دھونی کو13 رنز پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ کراکر حاصل کی۔ عبدالرزاق اس لحاظ سے بدقسمت رہے کہ پہلے کامران اکمل نے انیل کمبلے کا کیچ لینے میں ناکام رہے اور اگلی ہی گیند پر یونس خان عرفان پٹھان کے کیچ کو دبوچنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔عرفان پٹھان چھ رنز پر دوسری مرتبہ محمد آصف کے ہاتھوں کیچ ہونے سے بچے اس بار بھی بولر عبدالرزاق تھے۔ ظہیرخان کو بھی ایک موقع ملا جب آصف کی گیند پر شعیب اختر نے کیچ ڈراپ کردیا۔ عرفان پٹھان اور ظہیر خان کی نویں وکٹ کی56 رنز کی شراکت نے بھارتی ٹیم کی پوزیشن کو بہتر بنادیا جو181 رنز پر8 وکٹیں گرنے کے بعد مضبوط سہارے کی تلاش میں تھی۔ عرفان پٹھان40 رنز بناکر شاہد آفریدی کی شکل میں اس میچ میں اسپنر کی پہلی وکٹ بنے۔ ظہیرخان21 رنز پر محمد آصف کی اننگز میں چوتھی وکٹ اور کامران اکمل کا چوتھا شکار بنے۔ محمد آصف نے چار اور عبدالرزاق نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم بھارتی ٹیم |
اسی بارے میں پاک بھارت سیریز کا فیصلہ کن مرحلہ28 January, 2006 | کھیل انضمام اور شیعب کھیلیں گے: وولمر27 January, 2006 | کھیل فیصل آباد ٹیسٹ بھی ڈرا ہو گیا25 January, 2006 | کھیل ریکارڈ نہ بن سکا، میچ ڈرا17 January, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||