آئی پوڈ میں جدید ترین ٹیکنالوجی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کمپوٹر بنانی والی مشہور کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ پورٹیبل موسیقی کے شائقین کے لیے ایک نیا ٹچ سکرین آئی پوڈ متعارف کرا رہی ہے۔ اس نئے آئی پوڈ میں لوگوں کو اب وائی فائی، یعنی وائرلیس اِنٹرنیٹ کنیکشن، کے ساتھ ویب براوزر کی ٹیکنالوجی بھی ملے گی جس کی مدد سے وہ جلتے پھرتے موسیقی خرید سکیں گے۔ اس نئی ٹیکنالوجی کا افتتاح ایپل کے مالک سٹیو جوبز نے ایک پریس کانفرنس میں کیا جس میں اُنہوں نے کمپنی کے دیگرمیوزیک پلیئرز کی جدید قسموں سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔ ایپل نے اپنی نئی ٹیکنالوجی کا اعلان بہت سوچ کر کیا ہے کیونکہ امریکہ میں اب عام تعطیلات شروع ہو رہی ہیں جن کے دوران دیکھا گیا ہے کہ میوزک پلیئرز کی خریداری میں کافی تیزی آ جاتی ہے۔ شائقین کو اِس نئے ٹچ سکرین آئی پوڈ کا بہت بے چینی سے انتظار تھا کیونکہ اس کی وجہ سے ایپل کے تمام میوزیک پلیئرز میں تبدیلی آئی ہے۔ اب ہر شخص جس کے پاس ’ آئی پوڈ ٹچ‘ ہوگا وہ اس میں موجود براؤزر کی مدد سے اِنٹرنیٹ استعمال کر سکے گا اور وائی فائی ٹیونز کی مدد سے موسیقی خرید سکے گا۔ ایپل نے کافی فروخت کرنے والی مشہور امریکی کمپنی سٹاربکس سے بھی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت سٹار بکس کیفے میں بیٹھے لوگ بھی وائی فائی ٹیونز مفت استعمال کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ٹچ سکرین آیی پوڈ رکھنے والے اب وڈیو سرچ انجن ’یو ٹیوب‘ یا ’یاہو‘ اور ’گوگل‘ جیسے عام سرچ انجنوں بھی استعمال کر سکیں گے۔ ٹچ سکرین آئی پوڈ صارفین کے لیے دو اقسام میں متعارف کرایا جا رہا ہے جن کی میموری آٹھ یا سولہ گیگابائیٹ ہوگی۔ امریکہ میں چھوٹے آئی پوڈ کی قیمت 299 ڈالر رکھی گی ہے جب کہ بڑا ٹچ سکرین آئی پوڈ 399 ڈالر میں ستمبر سے خریدا جا سکے گا۔ |
اسی بارے میں میوزک بھی ساتھ اٹھائے پھریں05 January, 2006 | نیٹ سائنس ’آئی پوڈ‘ کی حامل جینز کی تیاری11 January, 2006 | نیٹ سائنس آئی پوڈ کو زُون کے چیلنج کا سامنا 22 July, 2006 | نیٹ سائنس آئی پوڈ: ایپل دس کروڑ ڈالر دے گا24 August, 2006 | نیٹ سائنس ایپل کی آئی ٹیونز مقبول مگر؟17 September, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||