ایپل کے آئی فون کی فروخت شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایپل کمپنی کے آئی فون کی امریکہ میں فروخت شروع ہو گئی ہے۔ امریکہ میں اس فون کی بہت تشہیر کی گئی تھی اور کچھ لوگ کئی روز سے ملک بھر میں پھیلے ہوئے ایپل اور اے ٹی اینڈ ٹی سٹوروں کے باہر قطاریں بنائے کھڑے تھے۔ جمعہ کو سینکڑوں مزید افراد ان قطاروں میں شامل ہو گئے۔ ایپل نے کہا کہ ان کے کسی سٹور سے کوئی خریدار دو فون سے زیادہ نہیں لے جا سکے گا۔ اس فون کی ساڑھےتین انچ کی ٹچ سکرین ہے، وائی فائی ہے، کی پیڈ نہیں ہے، کیمرہ اور ویب براؤزر ہے۔ اس فون پر موسیقی سنی جا سکتی ہے اور آئی ٹیونز کے ذریعے وڈیو اپ لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔
شکاگو میں ایپل کی دکان کے باہر کھڑے باسٹھ سالہ ایلبرٹ لونگسٹون نے رائٹرز کو بتایا کہ وہ ماضی میں کئی فون رکھ چکے ہیں جن میں بہت مہنگے فون بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مختلف ہے، یہ جدید ترین کھلونا ہے۔ میری عمر باسٹھ سال ہے اور میرے پاس کھلونے خریدنے کے لیے زیادہ وقت نہیں بچا‘۔ ایپل کے آئی فون سن دو ہزار سات کے آخر میں یورپ میں اور دو ہزار آٹھ میں ایشیا میں میسر ہوں گے۔ آئی فون میں لوگوں کی زیادہ دلچسپی پیدا ہونے کی ایک وجہ سٹوروں کے باہر قطاروں میں لگے وہ لوگ ہیں جو وہاں سے بلاگ نشر کرتے رہے ہیں۔ آلات کی ویب سائٹ گزموڈو سان فرانسسکو میں ایپل کے سٹور کے باہر سے براہ راست رپورٹ لیتی رہی ہے۔ | اسی بارے میں ایپل: نیا آئی ٹی وی13 September, 2006 | نیٹ سائنس ایپل کی آئی ٹیونز مقبول مگر؟17 September, 2006 | نیٹ سائنس آئی فون پر ایپل اور سِسکو میں تصفیہ22 February, 2007 | نیٹ سائنس اب ایپل کا اپنا براؤزر’سفاری‘12 June, 2007 | نیٹ سائنس آئی پوڈ: ایپل دس کروڑ ڈالر دے گا24 August, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||