BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 October, 2006, 04:53 GMT 09:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سورج کی تھری ڈی فلم بنے گی
سٹیریو مشن
یہ سورج کی طرف بھیجا جانے والا اپنی طرز کا واحد مشن ہے
امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے خلا میں دو خلائی جہاز بھیجے ہیں جو پہلی مرتبہ سورج کی تھری ڈی فلم بنائیں گے۔

’سٹیریو‘ مشن سورج میں سے نکلنے والے آگ کے گولوں یا آلاؤ پر تحقیق کرے گا۔ ان کو کورونل ماس ایجیکشنز یا سی ایم ایز کہتے ہیں۔

پھٹاؤ کے اس عمل سے طاقت کے ذروں کے بڑے بڑے بادل پیدا ہوتے ہیں جن کی وجہ سے مقناطیسی طوفان آتے ہیں جو بجلی گھروں اور مواصلاتی نظام کو متاثر کرتے ہیں۔

یہ مشن مقناطیسی طوفان پر تحقیق کرنے والوں کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔ مقناطیسی طوفان خلا کے موسم کا سب سے برا پہلو ہے۔

سٹیریو پراجیکٹ کے سائنسدان مائیک قیصر کہتے ہیں کہ ’سٹیریو مشن سے ہم یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ سی ایم ایز کس طرح شروع ہوتے ہیں اور کس طرح یہ نظام شمسی سے گزرتے ہیں۔

سورج کا آلاؤ
سورج سے نکلتے ہوئے آلاؤ کا ایک منظر

مشن میں دو خلائی جہاز شامل ہیں جو ڈیلٹا۔ 2 راکٹ پر رکھ کر فلوریڈا کے علاقے کیپ کیناویرل سے خلا میں بھیجے گئے ہیں۔

ایک ہی جیسی دونوں سیٹیلائٹ سورج کے گرد گھومیں گی۔ تاہم ایک دوسری سے ذرا آگے ہو گی تاکہ سٹیریو ویژن بھیج سکے۔

سٹیریو خلائی جہاز میں سولہ آلات ہوں گے جن میں دور بینیں اور سی ایم ایز میں سے ذرات کے نمونے نکالنے والی ٹیکنالوجی شامل ہے۔

برطانیہ کا مشن میں ایک اہم کردار ہے۔ اس نے خلائی جہاز میں سارا کیمرہ سسٹم مہیا کیا ہے۔

دھوپ سیکناڈبلیو ایچ او رپورٹ
تیز دھوپ سے ہر سال 60000 ہلاکتیں
سورجممکنہ موسمی خطرات
زمین پر موسمی تبدیلیوں سے کیا ہونے والا ہے؟
اسی بارے میں
دھوپ سے ہر سال 60000 ہلاکتیں
27 July, 2006 | نیٹ سائنس
ٹوٹتےتارے کی ایک جھلک
24 July, 2006 | نیٹ سائنس
سورج گرہن کا عمل مکمل
29 March, 2006 | نیٹ سائنس
کائنات کی حدوں پر نور کے فوّارے
13 September, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد