BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 June, 2006, 11:15 GMT 16:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسمانی بجلی موبائل کے لیے خطرناک
بجلی
موبائل فون سے بجلی جسم میں جاسکتی ہے
برطانیہ میں ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ طوفان بادوباراں میں کھلے آسمان تلے موبائل فون کا استعمال انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

برطانیہ کے ایک طبی جریدے میں ایک لڑکی کی کہانی شائع کی گئی ہے جو بارش کے دوران گھر سے باہر موبائل فون پر بات کر رہی تھی جب اس پر بجلی گر پڑی اور وہ بری طرح جھلس گئی۔

موبائل فون میں موجود دھات کے ذریعے بجلی لڑکی کے بدن میں منتقل ہوگئی جس وہ بری طرح زخمی ہو گئی۔

یہ واقع لندن کے ایک پارک میں پیش آیا۔بجلی گرنے کی نتیجے میں جس کان پر اس نے موبائل فون لگا رکھا تھا اس کا پردہ پھٹ گیا اور وہ سننے کی صلاحیت سے محروم ہو گئی۔

ماہرین موسمیات کے مطابق دنیا بھر میں ہر وقت ایک ہزار آٹھ سو کے قریب طوفان بادوباراں یا گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوتی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہر سیکنڈ میں اوسطً سو جگہوں پر بجلی گرتی ہے۔

بجلی کا کڑکا یا بجلی کی لہر چودہ ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے زمین پر پہنچتی ہے جس میں تین لاکھ والٹ کی بجلی ہوتی ہے اور یہ سب ایک سینکڈ کے ہزارویں حصہ میں ہوجاتا ہے۔ اس سے قرب و جوار کی فضا میں درجہ حرارت تیس ہزار سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے جو کہ سورج کے درجہ حرارت سے پانچ گنا زیادہ ہے۔

نارتھ وک پارک ہسپتال لندن میں جن ڈاکٹروں نے اس لڑکی کا علاج کیا تھا وہ اس سے قبل تین اور لوگوں کا علاج کر چکے ہیں جو موبائل فون سنتے وقت بجلی گرنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم ان تنیوں میں سے کوئی بھی جانبر نہ ہوسکا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گو بجلی گرنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود یہ صحتِ عامہ کا مسئلہ ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عام حالت میں بجلی انسانی جسم کے اندر سراعیت نہیں کرتی لیکن اگر آپ موبائل فون پر بات کر رہے ہوں تو اس یہ آپ کے جسم کے اندر سراعیت کر جاتی ہے جس میں کہیں زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔

اسی بارے میں
نوکیا اور سیمنز کا اشتراک
19 June, 2006 | نیٹ سائنس
بارش کے لیے سیاروں کا جال
03 April, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد