دھوپ سے ہر سال 60000 ہلاکتیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈبلیو ایچ او کےمطابق سورج میں زیادہ دیر رہنے سے ہر سال 60000 سے زائد اموات ہوتی ہیں۔ زیادہ تر اموات سورج کی نقصان دہ شعاؤں یو وی آر سے پیدا کردہ جلد کے سرطان سے ہوتی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق یو وی آر سے جلد جل بھی جاتی ہے، اس سے زخم بھی ہو جاتے ہیں اور جلد جلدی عمر رسیدہ ہونے لگتی ہے۔ یہ رپورٹ صحت پر سورج کی روشنی کے منفی اثرات کے بارے میں دنیا کی پہلی رپورٹ ہے۔ ڈبلیو ایچ او یعنی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن صحت سے متعلق اقوامِ متحدہ کا ادارہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او میں عوامی صحت اور آب و ہوا کی ڈائرکٹر ماریہ نیرا کا کہنا ہے ’ ہمیں سورج کی روشنی کی کچھ حد تک ضرورت ہوتی ہے مگر زیادہ مقدار میں سورج کی روشنی جان لیوا حد تک خطرناک ہو سکتی ہے۔ خوش قسمتی سے چند سادہ حفاظتی اقدامات سے یو وی آر سے پیدا ہونے والے امراض جیسا کہ میلانومس، جلد کے متعدد سرطان اور موتیا سے مکمل طور پر حفاظت ممکن ہے۔”
ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہر سال 1.5 ملین سے زیادہ ’معزوری کے مطابق عمر’ یا ڈی اے ایل وائی ایس سورج میں زیادہ دیر رہنے کی وجہ سے ضائع ہوتے ہیں۔ ڈی اے ایل وائی ایس بیماری یا موت کی وجہ سے پوری طرح کام کرنے کی طاقت ضائع ہونے کی صورت میں اقدام ہے۔ ڈبلیو ایچ او اور بین الاقوامی سیّاحت کا ادارہ لوگوں کو یو وی آر سے حفاظت کے لیئے سورج کی روشنی سے خاص طور پر محتاط رہنے کی تاکید کر رہے ہیں۔ یو وی آر کی مقدار دن اور سال کے مختلف اوقات میں تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ صبح دس بجے سے دو بجے تک جب سورج آسمان میں سب سے اونچا ہوتا ہے یو وی آر کی شدت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ عرض و بلد اور اونچائی کا تعلق بھی یو وی آر کی شدت سے ہوتا ہے۔ خطِ استوا سے نزدیک کے علاقوں میں اور زیادہ اونچائی پر یو وی آر کی شدت اور اس سے نقصان کا اندیشہ زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح زمین کی سطح بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ گھاس، مٹی اور پانی 25 فیصد سے بھی کم یو وی آر کو منعکس کرتی ہے۔ تازہ برف 80 فیصد یو وی آر کو، ساحلِ سمندر کی سوکھی ریت 15 فیصد یو وی آر کو اور سمندر کی جھاگ 25 فیصد یو وی آر کو منعکس کرتی ہے۔ یو وی آر کو نہ ہی دیکھا جا سکتا ہے اور نہ ہی محسوس کیا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے یو وی آر کے پیمانے جیسا کہ دنیا بھر میں سورج کے یو وی آر کی فہرست زمین پر یو وی آر کی شدت کا اندازہ لگانے کے لیئے ضروری ہے۔ اس فہرست میں سورج کے تمام یو وی آر اور اس سے جلد پر اثرات شامل ہیں۔ یو وی آر کی فہرست میں جتنا بڑا نمبر ہو گا، جلد اور آنکھوں کو نقصان کا اتنا ہی زیادہ خطرہ ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق اگر یو وی آر کی فہرست میں شعاؤں کی شدت تین (درمیانی) یا اس سے زیادہ ہو تو سورج سے حفاظت کے اقدامات اپنانے چاہیئں۔ سرطان پر تحقیق کے ادارے کی ایک معلوماتی افسر لورا جین آرم سٹرانگ کے مطابق: ’سورج سے بچاؤ کے لیئے آپ کو دوپہر کا وقت چھاؤں میں گزارنا چاہیئے، قمیص اور ٹوپی سے اپنے آپ کو ڈھکنا چاہیئے اور 15+ فیکٹر کا سورج سے بچاؤ والا لوشن استعمال کرنا چاہیئے’۔ | اسی بارے میں سورج میں آگ لگ گئی05 November, 2003 | نیٹ سائنس سورج کے ذرات لانے والا کیپسول تباہ09 September, 2004 | نیٹ سائنس سورج رفتہ رفتہ ’بجھ ‘ رہا ہے14 January, 2005 | نیٹ سائنس زمین پر کیا ہونے والا ہے؟31 January, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||