BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 November, 2003, 10:55 GMT 15:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سورج میں آگ لگ گئی
سورج کے کناروں سے نظر آنے والے شمسی طوفان کا ایک منظر
سورج کے کناروں سے نظر آنے والے شمسی طوفان کا ایک منظر

سائسن دانوں کے ایک انکشاف کے مطابق، شہنشاہِ کواکب یعنی سورج نے اتنی زیادہ آگ اگلنی شروع کر دی ہے جتنی شاید پہلے کبھی نہیں اگلی تھی۔

سورج سے نکلنے والا آگ کا یہ طوفان اتنا شدید تھا کہ اس دیکھنے اور ریکارڈ کرنے والے آلات پر یکدم بوجھ بڑھ گیااور سورج کی سطح کا مشاہدہ کرنے والے سیٹلائٹس نے کسی حد تک کام کرنا چھوڑ دیا۔

سورج پر ہونے والا یہ دھماکہ کچھ ایسے ہوا کہ ساتھ ہی اربوں کھربوں ٹن گیس کا ایک بادل بھی آفتاب کی سطح سے بلند ہونا شروع ہوگیا۔ اور اس گیس کا کچھ حصہ زمین کی جانب چل پڑا۔

سورج
آفتاب کی سطح سے شعلوں کے طوفان کے بعد اٹھنے والے اس بادل میں اربوں بلکہ کھربوں ٹن گیس ہے جوخلا کے مختلف حصوص میں منتشر ہونا شروع ہوگئی ہے۔

اس گیس کا کچھ حصہ ہماری زمین کی طرف رواں دواں ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ آفتاب پر ہونے والی اس سرگرمی کا اثر ہماری زمین پر بھی پڑتا ہے۔ آفتاب سے ہر دس سال یا اس سے کچھ زیادہ عرصے کے بعد شعلوں کا ایک طوفان ضرور اٹھا کرتا ہے۔ اس مرتبہ اس طوفان کی شدت بہت زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی سطح پر گزشتہ دس دنوں سے جو کچھ ہو رہا ہے، وہ انتہائی ڈرامائی ہے اور چشمِ فلک نے ایسا منظر شاید پہلے نہیں دیکھا۔

سورج اور اس پر پیدا ہونے والا اس قسم کے شعلوں کے طوفان کا مطالعہ کرنے والی ماہر ڈاکٹر پال بریک کہتے ہیں کہ ان کے خیال میں کل کی تاریخ میں یہ بات ضرور درج ہوگی کہ گزشتہ ہفتے سورج پر جو شمسی طوفان آیا وہ عہدِ جدید کا انتہائی ڈرامائی منظر تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد