BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 14 January, 2005, 12:52 GMT 17:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سورج رفتہ رفتہ ’بجھ ‘ رہا ہے
سورج کی کمی میں کمی آتی ہوتی جا رہی ہے
سورج کی کمی میں کمی آتی ہوتی جا رہی ہے
گزشتہ پچاس برس سے سورج کی روشنی کی پیمائش کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہر نئے دن سورج کی روشنی کم ہوتی جا رہی ہے۔

سائنسدان اس پریشان کن نتیجے پر یہ کہتے ہوئے پہنچے ہیں کہ شمسی توانائی ماضی کی نسبت زمین کی سطح پر پہنچنتے پہنچتے بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے۔

نورِ آفتاب میں کمی کا مطلب یہ ہو گا کہ معاشروں کو عالمی حدت کا خطرہ اس سے بہت زیادہ ہے جتنا سوچا جا رہا تھا۔

سورج کی روشنی میں درجہ بہ درجہ کمی کو سب سے پہلے اسرائیل میں قیام پذیر برطانوی سائنسدان گیری سٹینہل نے محسوس کیا۔

انہوں نے اسرائیل میں سورج کی روشنی کے پچپن سالہ ریکارڈ کا مطالعہ کیا اور وہ یہ جان کر ششدر رہ گئے کہ سورج کی روشنی میں بائیس فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔

گیری سٹینہل نے اس موقع پر دنیا کے دیگر مقامات پر سورج کی روشنی کا مطالعہ کیا اور ہر بار تقریباً ایک ہی سے نتائج سامنے آئے۔ امریکہ میں سورج کی روشنی میں دس فیصد، سابق سوویت یونین کے بعض علاقوں میں تیس فیصد اور جزائر برطانیہ کے بعض حصوں میں سورج کی روشنی میں سولہ فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔

گیری سٹینہل نے اپنی تحقیق سے متعلق تفصیلات سن دو ہزار ایک میں شائع کیں جن پر ابتداً شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا۔ لیکن حال ہی میں آسٹریلوی سائنسدانوں نےگیری سٹینہل کے اخذ کردہ نتائج کی تصدیق کر دی ہے۔

سورج کی روشنی میں کمی کی وجہ بظاہر آلودگی کو بتایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایک رائے یہ بھی ہے سورج کی روشنی میں کمی کے سبب ہی صحرائے اعظم کے زیریں علاقے قحط کا شکار ہوئے۔

سیارہ زحلنیا چاند نظر آ گیا
سال رفتہ میں زحل کا چاند بھی دریافت کیا گیا
زُحل کا چاند ٹائٹنزُحل کا چاند آگیا
زمین سے ٹائٹن تک سات سالہ سفر کےآخری ایام
ناسا کا نیا مشن
بگ بینگ کے لئے نئے مشن کے لانچ کی ویڈیو
سپیس شپ ونسب سے بلند پرواز
سپیس شپ ون کا خلاء میں پرواز کا ریکارڈ
ناسا سے حاصل کردہ تصویرگلیلیو کا آخری سفر
خلائی جہاز چودہ برس میں تین ارب میل کا سفر طے کر کے مشتری سے ٹکرانے والا ہے۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد