BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 June, 2004, 11:02 GMT 16:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیارہ زہرہ تاریخی سفر پر
زہرہ سیارہ
سیارہ زہرہ سیاہ دھبہ بن کر سورج کے سامنے گردش کر رہا ہے
ہمارے نظام شمسی کا سیارہ زہرہ ایک سو بائیس برس بعد اپنے مدار میں سورج اور زمین کے درمیان سے گزر گیا ہے۔

اس سے قبل یہ نظارہ اٹھارہ سو بیاسی میں دیکھا گیا تھا۔

زہرہ کا یہ گزر منگل کو گرینچ وقت کے مطابق صبح پانچ بجکر بیس منٹ پر شروع ہوا اور ایک سیاہ دائرے کی شکل میں چمکتے سورج پر نظر آیا۔

زہرہ اپنے مدار کے اس حصہ میں تقریباً چھ گھنٹے تک رہا۔

ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ بغیر احتیاطی تدبیر کے اس وقت سورج کی طرف نہ دیکھیں۔

اس موقع پر دنیا بھر میں کئی ویب سائٹس نے اس منظر کو دیکھانے کا اہتمام کیا تھا۔

جب سے دوبین وجود میں آئی ہے زمین اور سورج کے درمیان سے زہرہ کا گزر صرف چھ بار ہوا ہے۔ یہ ساتواں واقعہ تھا۔

اب دوہزار بارہ اور اس کے بعد دو ہزار ایک سو سترہ میں ایسا ہوگا۔

News image

زہرہ کو سورج کے سامنے دیکھنے کا محفوظ طریقہ

پہلا طریقہ:
ایک گتے میں دوبین کے آنکھوں والے حصہ کے سائز کے دو سوراخ کریں اور گتے کو تصویر میں دکھائے گئے طریقے سے دوبین پر چڑھا دیں۔ دوربین کی ایک نالی (عدسہ) پر کیپ چڑھا کر اسے بند کر دیں۔ دوربین کو کمر کی اونچائی پر رکھ کر دوسری نالی سے سورج کا عکس نیچے رکھے ہوئے سفید رنگ کے گتے پر ڈالیں۔ دوبین کو اس وقت تک حرکت دیں جب تک اس کا عکس واضح نہ ہوجائے۔

دوسرا طریقہ:
گتہ میں سوئی سے باریک سوراخ کریں۔ گتے کے ایک اور ٹکڑے پر سورج کا عکس ڈالیں۔ سوراخ والے گتے کو اس وقت تک حرکت دیں جب تک سورج کی شعاعیں ایک صاف عکس کی شکل میں نیچے والے گتے پر نہ پڑنے لگیں۔

خبردار:
سورج کی طرف ننگی آنکھ، دوربین، کیمرے یا کسی اور آلے کی مدد سے کبھی بھی براہ راست نے دیکھیں ورنہ آنکھوں کی بینائی ضائع ہو سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد