BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 May, 2004, 08:01 GMT 13:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کائنات کا سب سے کم عمر سیارہ
News image
فلکیات کے ماہرین کو ایک ایسے سیارے کا پتہ چلا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ شاید کائنات کا سب سے کم عمر سیارہ ہو سکتا ہے۔

ناسا کی دوربین سے نظر آنے والا یہ سیارہ جس کا نام کوکوٹا فور رکھا گیا ہے، متعد ستاروں کے اس جھرمٹ میں نظر آیا جہاں پانچ نسبتاً بڑے ستارے تھے اور جسے ثور کہہ کہ پکارا جاتا ہے۔ اس سیارے کا زمین سے فاصلہ چار سو بیس نوری سال ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ان پانچ ستاروں میں سے ہر ایک کے گِرد ڈسکس تھیں جن پر گرد و غبار کا گمان ہوتا تھا۔ غالب امکان یہی ہے کہ ان ڈسکس میں نئے سیارے ہیں۔

ناسا نے اجرامِ فلکی کے مشاہدے اور ان کی تلاش کا منصوبہ گزشتہ برس اگست میں شروع کیا تھا جس کی لاگت دو ارب ڈالر تھی اور تازہ ترین دریافت سے ادارہ بہت خوش ہے۔

ناسا کی دوربین سیارگان کے حجم کے مساوی اجرام براہِ راست نہیں دیکھ سکتی لیکن اس کے انفرا ریڈ ڈیٹیکٹرز فضا میں موجود گرد آلود بادلوں کو چیر کر ان ستاروں تک پہنچ سکتے ہیں جنہیں کائنات کی وسعتوں میں وجود ملے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا اور جہاں سیارے بن رہے ہیں۔

دوربین سپٹزر کو ایسے برفانی مواد کا علم بھی ہوا ہے جو اس زون میں بکھرا ہوا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں سیارے تخلیق ہوتے ہیں۔

اس مواد سے جو گرد کے برفانی ذرات پر مشتمل ہے اور جس پر مینتھول اور کاربن ڈائی اوکسائڈ کی کوٹنگ ہے، خلا میں موجود برفانی اجسام کی اصل کا پتہ چل سکتا ہے۔

کوکوٹا فور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کو بنے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا یعنی محض دس لاکھ سال، لہذٰا یہ سیارہ غالباً سب سے کم عمر ہوگا۔

خیال ہے کہ یہ سیارہ اپنی تخلیق کے ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کے بارے میں معلومات ملنے سے ماہرینِ فلکیات کو دیگر کواکب کو سمجھنے میں مدد ملے گی جن میں زمین بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد