’بلائنڈ ڈیٹ ہی ختم نہیں ہوگی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حال ہی میں لیے جانے والے ایک جائزے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ جس طرح لوگوں میں 3جی موبائل فون استعمال کرنے کا رحجان بڑھ رہا ہے اس کے نتیجے میں ان کی سماجی عادتیں، رحجانات اور طرزِ عمل بھی تبدیل ہو جائیں گے۔ اس جائزے میں کہا گیا ہے کہ جدید موبائل فونوں میں سٹل و ویڈیو کیمروں اور کمپیوٹر و موبائل فون میں محفوظ کیے جا سکنے والے مواد کی تیز رفتاری سے منتقلی کی سہولت موبائل فون استعمال کرنے والوں کی ایک نئی اکثریت پیدا کر دے گی۔ ان سہولتوں کا فائدہ اٹھانے والوں میں بلاگر، فلم ساز اور دیگر لوگ بھی یکساں طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انیلالسٹ فیوچر لیبارٹری کا کہنا ہے کہ یہ جائزہ برطانیہ میں 3 جی فون استعمال کرنے والوں کا پہلا کثیر الثقافتی اور کثیر اللسانی جائزہ ہے۔ 3 جی موبائل فون ٹیکنالوجی کی ایک نئی نسل ہے اور تیز رفتار سے پیغام کی ترسیل کے علاوہ باتصویر بات چیت اور پیغام رسانی، ای میل، گیمز، تصاویر اور دیگر اطلاعات منتقل کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔ اس جائزے کو مرتب کرنے کے لیے ماہرین نے برطانیہ کے مختلف شہروں میں 16 سے 35 سال کے درمیان کے ہم عمر دوستوں کے دس گروہوں میں فون استعمال کرنے کی عادتوں کا چھ ہفتے سے زائد وقت تک جائزہ لیا۔ تھری جی استعمال کرنے والے ان لوگوں کی عادتوں کے رحجانات اور انداز کا جائزہ لینے کے لیے جائزے کے عرصے کے دوران 3 جی فون استعمال کرنے کے لیے مفت فراہم کیے گئے۔ جائزے میں کہا گیا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی مختلف لوگوں کو شخصیتوں کے متنوع اظہار کے الگ الگ تخلیقی ذرائع فراہم کرتی ہے۔
اس جائزے کو مرتب کرنے والوں میں شامل الفرڈ ٹونی کا کہنا ہے کہ بلا شبہ فون مفت استعمال کرنے کی سہولت کے نتیجے میں استعمال بہت زیادہ ہوا لیکن اس سے تھری جی ٹیکنالوگی کے مستقبل کی ایک جھلک بھی دیکھنے کو ملی ہے اور یہ بھی پتہ چلا ہے کہ لوگ اس ٹیکنالوجی کی سہولتوں کو کیسے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔ بی بی سی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہمیں امید ہے کہ اگر اخراجات کا دباؤ نہ ہو تو صارفین اسے ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کے طور پر اختیار کریں گے‘۔ لیکن ایک مبصر بن ووڈ نے جائزے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو بہر صورت ظاہری شکل، قیمت اور اس بارے میں بھی تشویش رہے گی کہ بیٹری ایک بار چارج ہونے کے بعد کتنی دیر کام کر سکتی ہے۔ ان کے مطابق ’یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ لوگ اس کی دوسری سہولتوں سے پہلے متاثر ہونگے اور اسے استعمال کرنے لگیں گے‘۔ بن ووڈ کا کہنا ہے کہ 3 جی کے آپریٹر اب بھی اس بات کے لیے کوشاں ہیں کہ ملٹی میڈیا سہولتوں کے ذریعے اپنی آمدنی کو زیادہ سے زیادہ کریں اور اس طرح کے صارفین کی تعداد بھی کم نہ ہو۔ اس جائزے کو مرتب کرانے والے موبائل نِٹ ورک تھری کا کہنا ہے کہ 3 جی استعمال کرنے والوں میں مردوں کی تناسب 62 فیصد ہے اور اس وقت برطانیہ میں 3 جی موبائل استعمال کرنے والوں کی تعداد 6ء3 ملین ہے۔ اگرچہ مشتہرین کا ہدف 18 سے 24 سال کے لوگ زیادہ ہیں لیکن استعمال کرنے والوں میں زیادہ لوگ 25 سے 34 سال کی عمر کے ہیں۔ اس جائزے کے مطابق عورتوں کے مقابلے میں مرد موبائل فون کا استعمال زیادہ کرتے ہیں اور زیادہ تر فرضی کردار بن کر بالغوں کی دلچسپی کا مواد اِدھر اُدھر بھیجتے ہیں۔ مردوں کے برخلاف عورتیں زیادہ تر اپنی حفاظت کے لیے موبائل فونوں سے سفر کے دوران ٹیکسی ڈرائیوروں کی تصاویر بھی بناتی ہیں۔ اگر جائزے کے نتائج درست ثابت ہوئے تو بہت جلد بلائنڈ ڈیٹ یا اجنبیوں کے ساتھ وقت گزارنے کا رحجان ختم ہو جائے گا۔ |
اسی بارے میں موبائل صارف کی نگرانی نہایت آسان26 February, 2006 | نیٹ سائنس ہم کہاں ہیں؟ 05 February, 2006 | نیٹ سائنس ٹی وی موبائل فون، منڈیوں کی جنگ 13 September, 2005 | نیٹ سائنس جسم میں چِپ لگ سکتی ہے06 July, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||