اب موبائل فون پر ٹی وی دیکھیے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
موبائل فونز یوں تو ہر دفعہ ہی کسی جدت کے ساتھ سامنے آتے ہیں اور عام انسان یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ ٹیکنالوجی کا اگلا قدم کیا ہوگا، تاہم کہا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ اس جدت کی شکل ہوگی موبائل فون پر ٹی وی کی سہولت۔ گویا اپنا من پسند پروگرام دیکھنے کے لیے آپ کو گھر جانے کی ضرورت نہیں، آپ اپنے فون پر ہی ٹی وی پروگرام سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ کچھ حلقوں نے اس نئے خیال کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کیا واقعی لوگ موبائل فون پر ٹی وی دیکھنا چاہیں گے یا نہیں تاہم موبائل فون بنانے والی بڑی کمپنیاں بشمول نوکیا پراعتماد ہیں کہ یہ جدت کامیاب رہے گی۔ ان اداروں کا خیال ہے کہ یہ فونز نہ صرف صارفین میں انتہائی مقبول ہوں گے بلکہ یہ اداروں کی آمدنی میں اضافے کا ذریعہ بھی بنیں گے۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ اگلا سال ٹی وی فون کا سال ہوگا۔ کہا جارہا ہے کہ اس فون کی مقبولیت اسی طرح ہے جس طرح تھری جی سروس کی مقبولیت تھی۔ نوکیا کے نائب صدر مارک سیلبی کا کہنا ہے کہ موبائل ویب براؤزنگ کے برعکس موبائل ٹی وی کا خیال پیچیدہ نہیں ہے اور یہ لوگوں کو استعمال میں آسان اور پرکشش لگے گا۔ تھری جی فون نے پہلے ہی محدود پیمانے پر ٹی وی کی سہولت آزمائشی طور پر شروع کردی ہے تاہم اس کا دورانیہ صرف تین منٹ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دورانیے کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ تھری جی کی تحقیق کے مطابق لوگوں نے ٹی وی کا استعمال اپنے کھانے اور دیگر وقفوں کےدوران کیا۔ ماہرین کی رائے ہے کہ برطانیہ میں اس سہولت کے لیے ماہانہ سات پاؤنڈ کی فیس مناسب رہے گی۔ | اسی بارے میں نوکیا اور مائیکرو سافٹ ساتھ ساتھ15 February, 2005 | نیٹ سائنس ’موبائل دماغ پر اثر نہیں کرتا لیکن۔۔۔‘12 April, 2005 | نیٹ سائنس ٹی وی موبائل فون، منڈیوں کی جنگ 13 September, 2005 | نیٹ سائنس موبائل فونز کی فروخت میں اضافہ22 November, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||