موبائل فونز کی فروخت میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پچھلے تین ماہ میں دنیا بھر میں موبائل فونز کی فروخت میں بائیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ ریسرچ کرنے والی ایک کمپنی گارٹنر کے مطابق گذشتہ تین ماہ میں 205 ملین موبائل ہینڈ سیٹ فروخت کئے جاچکے ہیں۔ اس کمپنی نے پہلے یہ تخمینہ لگایا تھا کہ اس پورے سال میں فروخت ہونے والے فونز کی کل تعداد 810 ملین ہوگی۔ موبائل فونز بنانے والی کمپنی نوکیا اب بھی مارکیٹ میں سب سے آگے ہے اور فروخت ہونے والے فونز میں سے بتیس فیصد اسی کمپنی کے تھے۔ دوسری طرف موٹرولا نے بھی خاصی پیش رفت کی ہے اور اس نے اپنے نئے ماڈل ’ریزر‘ کے بارہ ملین سیٹ فروخت کئے۔ پچھلے برس میں انہی تین ماہ میں موبائل فونز کی فروخت میں چھبیس فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اس برس اگرچے یہ اضافہ بائیں فیصد ہے لیکن مشرقی یورپ، افریقہ اور جنوبی امریکہ میں یہ اضافہ چالیس فیصد تک رہا ہے۔ موبائل مارکیٹ کے لیڈرز نوکیا اور موٹرولا نے ترقی پذیر ممالک میں بہت خاصی پیش رفت کی ہے اور وہاں ان کے بنیادی اور کم قیمت ہینڈ سیٹ زیادہ مقبول رہے ہیں۔ گارٹنر نے تخمینہ لگایا ہے کہ اگلے برس موبائل فونز کی فروخت میں مزید دس سے پندرہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں پونے دو کروڑ موبائل فون صارفین03 October, 2005 | پاکستان موبائل فون کی بھرمار23 May, 2005 | پاکستان ’موبائل دماغ پر اثر نہیں کرتا لیکن۔۔۔‘12 April, 2005 | نیٹ سائنس جیلوں میں موبائل فون: پولیس پریشان17 December, 2004 | انڈیا موبائل فون کمپنیوں کی لڑائی 15 November, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||