پونے دو کروڑ موبائل فون صارفین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد تقریبا پونے دو کروڑ ہوچکی ہے۔ لاہور میں پیر کے روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے چئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) شہزادہ عالم ملک نے بتایا کہ پاکستان اس خطہ میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ میں سب سے تیز ترقی کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال پہلے موبائل فون کے صرف تین لاکھ صارفین تھے جو گیارہ فیصد سالانہ کی شرح نمو کے ساتھ ایک کروڑ ستر لاکھ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں پے فون استعمال کرنے والوں کی تعداد تین لاکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس سال پہلے ملک میں ٹیلی کثافت ایک اعشاریہ دو تھی جو اب تین اعشاریہ چونسٹھ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں تقریبا نوے لاکھ لوگ موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔ پی ٹی اے کے چئرمین نے اعتراف کیا کہ جنوبی پنجاب میں ٹیلی کمیونیکیشن نظام کی کوریج اچھی نہیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ شمالی اور مشرقی پنجاب میں یہ کوریج بہت اچھی ہے۔ شہزادہ عالم کا کہنا تھا کہ اب ہدف یہ ہے کہ چھوٹے دیہات کو بھی ٹیلی فون سروس مہیا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ستائیس ہزار دیہات ہیں جن کی آبادی پانچ ہزار یا اس سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے اس بات پر زور دے رہا ہے کہ ان چھوٹے دیہات کو فون سروس مہیا کی جائے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||