موبائل فون پر کرکٹ میچ دیکھیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرکٹ تماشائی پہلی دفعہ آسٹریلیا میں ہونے والی سپر کرکٹ سیریز کے میچ موبائل فون پر دیکھ سکیں گے۔ اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونی والی جانی واکر سپر کرکٹ سیریز کے تین ون ڈے اور ایک چھ روزہ ٹیسٹ میچ برطانیہ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انڈیا میں موبائل فون پر دیکھے جا سکیں گے۔ کرکٹ میچ کو موبائل فون پر دکھائے جانے کایہ پہلا موقعہ ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل قریب میں ہر میچ کو موبائل فون پر دکھایا جانا ممکن ہو گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کمرشل مینیجر کیمبیل جیمسن نے کہا ہے کہ یہ کھیل کے لیے اچھی خبر ہے۔ آسٹریلیا میں موبائل فون کمپنی 3G کو خصوصی اجازت ہو گی کہ وہ اپنے گاہکوں تک لمحہ بہ لمحہ میچ کی رپورٹ دے ۔انڈیا میں موبائل فون کی تمام بڑی کمپنیوں پر سپر سیریز کے کرکٹ میچ دیکھے جا سکیں گے۔ برطانیہ میں موبائل فون کی دو کمپنیاں ’اورینج‘ اور ٹی موبائل اپنے گاہکوں کو میچ دکھائیں گے۔ اسی طرح جنوبی افریقہ میں کچھ موبائل کمپنیاں کرکٹ میچ شائقین تک پہنچا سکیں گی۔ جانی واکر سپر سیریز میں ورلڈ الیون آسٹریلیا کی ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچ اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ سپر سیریز کے ون ڈے میچ پانچ، سات اور نو اکتوبر کو ہوں گے جبکہ چھ روزہ سپر ٹیسٹ چودہ اکتوبر کو سڈنی میں شروع ہو گا۔ |
تازہ ترین خبریں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||