BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 May, 2005, 16:14 GMT 21:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موبائل فون کی بھرمار

پاکستان میں موبائل فون کی بھرمار
پاکستان میں موبائل فون کی بھرمار
پاکستان میں موبائل فون کے ایک نئے ادارے’وارید‘ نے آج سے اپنے کنکشن فروخت کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

یہ پاکستان میں موبائل فون کے کنکشن فراہم کرنے والا چھٹا ادارہ ہے۔

پاکستان میں اس وقت ٹیلی فون صارفین کی مجموعی تعداد ڈیڑھ کروڑ کے لگ بھگ ہے جس میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعدادایک کروڑ سے زائد ہے۔

وارید کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے جنرل مینیجر نوید سعید کا کہنا ہے کہ پیر سےملک بھر میں ان کے ڈیڑھ سو فرنچائزڈ سینٹروں سے کنکشن فروخت کیےجارہےہیں۔

لاہور میں وارید کے فرنچائزڈ سینٹروں پر خاصا رش دیکھنے میں آیا اوربعض مقامات پر اس کا کنکشن بلیک میں فروخت ہونے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

تاہم لاہور کے ایک موبائل فون کے ڈیلر کا کہنا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ نئی کمپنی کی آمد پر اس قسم کا رش معمول کی بات ہے۔

وارید کےجنرل منیجر مارکیٹنگ نے کہا ان کے ادارے نے بہترین نیٹ ورک بچھایا ہے اور ملک بھر کے اٹھائیس شہروں سے بیک وقت سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کے اختتام تک وہ اپنے نیٹ ورک کو چار سو شہروں تک بڑھانے کا حدف رکھتے ہیں۔

زیرو تھری ٹو ون کے کوڈ سے شروع ہونے والے موبائل فون وارید کا تعلق ابوظہبی کے ایک کاروباری گروپ سے ہے۔

وارید پاکستان میں پہلا نیٹ ورک ہوگا جو کال چارجز فی منٹ کی بجاۓ تیس سیکنڈ کے حساب سے وصول کرے گا۔

اس کے علاوہ منتظمین کا کہنا ہے کہ پہلے سے کنکشن رکھنے والوں کو ان کا پرانا نمبر بھی دیا جاسکتا ہے۔

پاکستان میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔سرکاری ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے مطابق صرف دس ماہ میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد دوگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے اوراس تعداد میں ہر ماہ پانچ لاکھ صارفین کا اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان میں موبائل فون سروس کے نرخ بہت زیادہ رہے ہیں اور ان میں کمی اس وقت ہوئی جب ایک سرکاری ادارے ’یوفون‘ نے اپنی موبائل فون سروس شروع کی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر نئے ادار ے نے بہتر سروس دی تو پہلے سے موجود کمپنیاں بھی اپنے نرخوں میں کمی پرمجبور ہوں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد