BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’موبائل دماغ پر اثر نہیں کرتا لیکن۔۔۔‘
موبائل فون کا استعمال
ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق موبائل فون کے استعمال سے دماغ میں رسولی پیدا ہونے کا خطرہ پیدا نہیں ہوتا۔

تاہم رپورٹ تیار کرنے والوں کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ابھی نئی ہے اور اس کے اثرات کو سمجھنے کے لیے ابھی مزید اعداد و شمار کی ضرورت ہے۔

ڈنمارک میں ہونے والی اس تحقیق میں ایک ہزار لوگوں نے حصہ لیا۔

ماہرین کے مطابق لوگوں کو ہینڈ فری کٹ والے موبائل استعمال کرنے چاہییں تاکہ دماغ برقیاتی لہروں سے محفوظ رہے۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو احتیاطاً موبائل فون کم استعمال کرنا چاہیں۔

برطانوی حکومت نے انیس سو نوّے کی دہائی میں ایک گروپ کو موبائل فون کے صحت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کمشن کیا۔ کشن کی سربراہی سر ولیم سٹیورٹ نے کی۔

کمشن کی طرف سے تازہ ترین شواہد سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ موبائل فون کے صحت پر منفی اثرات نہیں ہیں۔

لیکن اس کے باوجود موبائل کے بارے میں بحث ختم نہیں ہوئی کیونکہ ابھی یہ طے نہیں ہو سکا کہ ان سے نکلنے والی ایلکٹرومیگنیٹک لہریں انسانوں کے لیے نقصان دہ ہیں کہ نہیں۔

دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ یہ لہریں خلیوں، دماغ یا جسم مدافعاتی نظام کو متاثر کرتی ہیں اور کینسر سمیت بیماریوں کا باعث بن سکتی ہیں۔

بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد