’موبائل فون دماغ پر اثر نہیں کرتا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں ایک جامع تحقیق کے بعد کہا گیا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے دماغ میں رسولی پیدا ہونے کا سبب نہیں بنتا ہے۔ برٹش میڈیکل جرنل کی تحیق میں برطانیہ میں موبائل کا استعمال کرنے والے 2782 لوگوں سے انٹرویو کرنے کے بعد تحقیق کار اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ موبائل فون کے استعمال اور رسولی ، گلیوما، کا آپس میں کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا ہے۔ تحقیق کاروں نے 966 ایسے لوگوں سے بھی ملاقات کی ہے جن کے دماغ میں رسولی بن چکی ہے۔ تحقیق کارروں میں لیڈز یونیورسٹی ، انسٹیٹوٹ آف کینسر ریسرچ ، کوئین میڈیکل سنٹر نوٹنگم کے ماہرین شامل تھے۔ برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو احتیاطاً موبائل فون کم استعمال کرنا چاہیں۔ موبائل کے بارے میں بحث ختم نہیں ہوئی کیونکہ ابھی یہ طے نہیں ہو سکا کہ ان سے نکلنے والی ایلکٹرومیگنیٹک لہریں انسانوں کے لیے نقصان دہ ہیں کہ نہیں۔ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ یہ لہریں خلیوں، دماغ یا جسم مدافعاتی نظام کو متاثر کرتی ہیں اور کینسر سمیت بیماریوں کا باعث بن سکتی ہیں۔ | اسی بارے میں موبائل فونز کی فروخت میں اضافہ22 November, 2005 | نیٹ سائنس اب موبائل فون پر ٹی وی دیکھیے29 December, 2005 | نیٹ سائنس ’موبائل دماغ پر اثر نہیں کرتا لیکن۔۔۔‘12 April, 2005 | نیٹ سائنس موبائل سے ڈی این اے متاثر22 December, 2004 | نیٹ سائنس خون کا دشمن ٹیلی فون ؟07 April, 2004 | نیٹ سائنس موبائل فون سے بچوں کو مزید خطرہ12 January, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||