بنگلہ دیش بغاوت، اجتماعی قبردریافت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس ہفتے باغی سرحدی محافظوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے درجنوں فوجی افسروں کی لاشیں ایک اجتماعی قبر سے ملی ہیں۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع بنگلہ دیش رائفلز کے ہیڈکوارٹر کے احاطے میں اجتماعی قبر سے اٹھاون لاشیں ملیں۔ یہ لاشیں اس وقت ملیں جب فوجی اہلکار ایک سو تیس سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے تھے۔ بدھ کے روز سے شروع ہونے والی دو روزہ بغاوت کے دوران صرف بنگلہ دیش رائفلز کے ہیڈکوارٹر میں ایک اندازے کے مطابق ساٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بنگلہ دیش کے ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ تمام لاشیں فوجی افسران کی ہیں۔ بنگلہ دیش کی سرحد کے لیے کام کرنے والے بنگلہ دیش رائفلز کے سپاہیوں کی بغاوت ڈھاکہ سے شروع ہوکر کئی شہروں میں پھیل گئی تھی۔ بعض اطلاعات کے مطابق بغاوت کے دوران ہلاکتوں کی تعداد ستر سے زائد ہوسکتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سپاہیوں کی بغاوت کم تنخواہ اور ملازمت کے بدترین حالات جیسے تنازعات سے شروع ہوئی تھی اور بنگلہ دیش کے کئی شہروں میں پھیل گئی تھی۔ حکومت کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے بعد زیادہ تر سرحدی محافظوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں لیکن فرار ہونے والے لگ بھگ تین سو سپاہیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ریپِڈ ایکشن بٹالین کے کمانڈر عبدالکلام آزاد نے بتایا کہ دارالحکومت ڈھاکہ سے باہر جانے والی سڑکوں اور بنگلہ دیش رائفلز کے بیرکوں کے اطراف میں سکیورٹی چیک پوسٹ قائم کیے گئے ہیں تاکہ مفرور سپاہیوں کو پکڑا جاسکے۔ دریں اثناء لاپتہ فوجی افسران اور باغی سپاہیوں کے اہل خانہ ڈھاکہ میں بنگلہ دیش رائفلز کے ہیڈکوارٹر کے قریب اپنوں کے بارے میں معلومات کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش رائفلز کے لگ بھگ ستر ہزار سپاہی ہیں جو بیالیس بیرکوں میں ہیں، ان میں سے چالیس ہزار سرحد پر تعینات ہیں۔ ادھر ہندوستان کے شہر کولکتہ میں انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ہندوستان کے ساتھ بنگلہ دیش کی سرحد کو بند کردیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں باغی سپاہیوں کوعام معافی25 February, 2009 | آس پاس بنگلہ دیش: سپاہیوں کی بغاوت ختم26 February, 2009 | آس پاس بنگلہ دیش: پچاس ہلاکتوں کا خدشہ26 February, 2009 | آس پاس باغی سپاہیوں کو حسینہ کی تنبیہ26 February, 2009 | آس پاس بنگلہ دیش: دو سو باغی سپاہی’گرفتار‘27 February, 2009 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||