باغی سپاہیوں کوعام معافی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے سرحدوں کی حفاظت کرنے کی ذمہ دار بنگلہ دیش رائفلز سے بغاوت کرنے والے سپاہیوں کو عام معافی دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے باغی افراد سے وعدہ بھی کیا ہے کہ ان کے مطالبات پر غور کیا جائے گا۔ باغیوں نے کہا ہے کہ وہ عام معافی کے بدلے اپنے ہتھیار ڈال دیں گے اور یرغمال بنائے گئے فوجی افسروں کو رہا کر دیں گے۔ یہ معاہدہ وزیر اعظم اور باغی افراد کے ایک وفد کے درمیان مذاکرات کے بعد طے پایا۔ اس سے پہلے ڈھاکہ کے مرکز میں واقع بنگلہ دیش رائفلز کے ہیڈکواٹر میں فوج اور ان جوانوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ وزیرِ اعظم شیخ حسینہ سے مذاکرات کے لیےوفد کو خصوصی راہداری فراہم کی گئی تھی۔ اس سے پہلے یہ خبریں ملی تھیں کہ شہر کے مرکز میں واقع بنگلہ دیش رائفلز کے ہیڈکواٹر میں فوج اور ان جوانوں کے درمیان شدید گولہ باری جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گولہ باری بدھ کی صبح شروع ہوئي ۔ بنگلہ دیش رائفلز کے ایک جوان نےمیگافون پر باغیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’ فوج کے ساتھ کسی بھی ذریعے سے لڑائی کریں۔‘ ٹی وی چینلز پر بڑی تعداد میں جوانوں کو بنگلہ دیش رائفلز کے ہیڈکواٹر کا گھیراؤ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ بی بی سی کے نامہ نگار مارک ڈمّٹ جائے وقوع پر موجود ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہيں مل رہا ہے کہ حکومت کے تختہ پلٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایک دن قبل ہی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اس ہیڈکواٹر کا دورہ کیا تھا اور کچھ جوانوں کو میڈل دیے تھے۔ مقامی میڈیا جوانوں کی تنخواہوں اور کام کرنے کے ماحول سے بے اطمینانی اس بغاوت کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق ایک باغی جوان نے میگافون پر کہتے ہوئے سنا ’ بھائیوں ہمیں ایک ساتھ رہنا ہے ۔ فوج داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے اور ہمیں اسے کسی بھی ذریعے سے انہيں روکنا ہے۔‘ شہر کے مڈیکل کالج اسپتال کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ ایک شہری ہلاک ہوا ہے جبکہ کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ زخمیوں میں سے کوئی فوج کا جوان ہے یا نہيں۔ اس قسم کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ ایک جوان نے اس ہیلی کاپٹر پر بھی گولی چلائی جو ہیڈکواٹر کے اووپر گشت کر رہا تھا۔ بعض اطلاعات کے مطابق ڈھاکہ ہیڈکواٹر کے انفرنس روم ميں دھنواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ مقامی میڈیا یہ بھی قیاس آرائی کر رہا ہے کہ باغیوں نے اعلی اہلکاروں کو کمرے میں بند کر دیا ہے۔ مقامی پولیس چیف نبوجیت کھائسا نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہیڈکواٹر میں شدید گولی باری ہو رہی ہے۔ ہم کو مارٹر داغے جانے کی آواز سنائی دی ہے۔‘ اس قسم کی بھی خبریں ہین فوجیوں نے ہیڈکواٹر کے باہر واقع ایک شاپنگ کامپلکس پر بھی حملہ کیا ہے اور اسے اپنے قبضے ميں لے لیا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ | اسی بارے میں شیخ حسینہ دوسری بار وزیرِ اعظم06 January, 2009 | آس پاس بنگلہ دیش:بھاری حمایت سےحکومت کا آغاز06 January, 2009 | آس پاس عوامی لیگ کی ’ناقابلِ یقین‘ فتح30 December, 2008 | آس پاس بنگلہ دیش میں ووٹنگ مکمل 29 December, 2008 | آس پاس بنگلہ دیش میں ایمرجنسی کا خاتمہ17 December, 2008 | آس پاس بنگلہ دیش میں بھی تاج محل10 December, 2008 | آس پاس شیخ حسینہ کی ڈھاکہ واپسی06 November, 2008 | آس پاس حرکت الجہاد بنگلہ دیش پر کڑی نظر07 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||