BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 December, 2008, 11:40 GMT 16:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش میں ووٹنگ مکمل
 بنگلہ دیش میں ووٹنگ
تقریباً دو لاکھ مبصرین انتخابی عمل پر نظر رکھے ہوئے ہیں
بنگلہ دیش میں سات سال بعد سوموار کو عام انتخابات میں لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کیا اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ان انتخابات میں بنگلہ دیش میں سیاسی حریف رہنے والی جماعتوں، شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ اور خالد ضیاء کی نیشنلسٹ پارٹی کے درمیان مقابلہ ہے۔

ان دونوں سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم میں مہنگائی کم کرنے، کرپشن اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے انتخابی وعدے کیئے ہیں۔

فوجی کی زیر نگرانی قائم حکومت نے کہا ہے کہ اس نے ملک کی تاریخ میں پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے تھے۔ انتخابات سے قبل ایک کروڑ دس لاکھ جعلی ووٹ فہرستوں سے خارج کیے گئے تھے۔ ووٹروں کی کل تعداد آٹھ کروڑ دس لاکھ ہے۔

حکومت نے کہا کہ اس نے انتخابات کو پرامن اور شفاف طریقے سے کرانے کے لیے چھ لاکھ پولیس اہلکار اور ہزاروں کی تعداد میں فوجی تعینات کیئے تھے۔

ہفتے کی رات کو اپنی نشری تقاریر میں شیخ حسینہ واجد اور خالد ضیاء نے محاذ آرائی، ہڑتالوں اور پرتشدد جلوسوں اور جلسوں کی سیاست کو ختم کرنے کا عہد کیا۔ بنگلہ دیش میں جمہوریت ایک عرصے تک محاذ آرائی اور پرتشدد سیاست کا شکار رہی ہے۔

سن دو ہزار چھ سے قبل پندرہ برسوں میں یہ دونوں رہنما یک بعد دیگرے اقتدار میں رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان انتخابات میں کسی جماعت کو واضح برترتی حاصل نہیں ہوگی۔

بنگہ دیش میں جنوری سن دو ہزار سات میں الیکشن منعقد ہونا تھے لیکن کئی ماہ کے پر تشدد مظاہروں کے بعد فوج نے ایک نگران حکومت قائم کرکے انتخابات ملتوی کر دیئے۔

اسی بارے میں
خالدہ ضیاء ضمانت پر رہا
12 September, 2008 | آس پاس
شیخ حسینہ کی ڈھاکہ واپسی
06 November, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد