BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 June, 2008, 06:40 GMT 11:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش: شیخ حسینہ امریکہ روانہ
شیخ حسینہ
شیخ حسینہ حکومت کی طرف سے لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کو رد کرچکی ہیں
بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کی رہنما اور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ پیرول پر رہائی کے بعد علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہو گئی ہیں۔

شیخ حسینہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار تھیں۔ اور حکام کا کہنا ہے کہ انہیں آٹھ ہفتے کی پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔

وہ لندن کے راستے امریکہ جانے والی پرواز پر روانہ ہوئیں۔

ان کی روانگی کے بعد اب ان کی جماعت عوامی لیگ حکومت کے ساتھ دسمبر میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے بات چیت کرےگی۔

اس سے قبل عوامی لیگ نے اس بنیاد پر ان مذاکرات کا بائیکاٹ کیا تھا کہ پہلے شیخ حسینہ کو رہا کیا جائے۔

شیخ حسینہ بنگلہ دیش کے ان سینکڑوں سیاستدان میں سے ایک ہیں جنہیں بدعنوانی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

انہیں گزشتہ روز رہائی کے بعد پارلیمان کے احاطے میں قائم خصوصی جیل سے ڈھاکہ میں اپنی رہائش گاہ منتقل کیا گیا تھا۔

ان کی جماعت عوامی لیگ کے ایک کارکن نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک سال کی حراست میں شیخ حسینہ کی صحت کافی بگڑی ہے۔

ان کی ڈاکٹر کا اصرار تھا کہ بنگلہ دیش انہیں مناسب طبی سہولیات نہیں مل سکیں۔

ڈھاکہ میں بی بی سی کے نامہ نگار مارک ڈومے کا کہنا ہے کہ یہ بات ابھی واضح نہیں کہ ان کی حالت کتنی خراب ہے اور علاج میں کتنا وقت لگ سکتا ہے۔ اسی طرح یہ بات بھی یقین سے نہیں کہی جاسکتی کہ وہ اگلے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

پچھلے سال اپریل میں حکومت نے پہلے شیخ حسینہ کو وطن واپس آنے سے روکنے کی کوشش کی تھی لیکن بعد میں انہیں واپس آنے کی اجازت دی گئی اور ان کی واپسی پر انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

بنگلہ دیش میں حزب مخالف بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی رہنما خالدہ ضیاء کو بھی حراست پر رکھا ہوا ہے۔ خالدہ ضیاء کو بھی حکومت نے پیشکش کی تھی کہ اگر وہ علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہیں تو انہیں بھی رہا کیا جا سکتا ہے تاہم خالدہ ضیاء نے یہ پیشکش مسترد کر دی تھی۔

بنگلہ دیش میں عام انتخابات دسمبر میں ہونگے۔ حکومت کوشش رہی ہے کہ کسی طرح سے ان دونوں رہنماؤوں سمیت بیشتر سیاستدانوں کو انتخابات میں شریک ہونے سے روک دے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد