BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 April, 2007, 12:49 GMT 17:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش: الیکشن 18 ماہ بعد
بنگلہ دیش میں انتخابات
حکومت نے کہا کہ ملک میں انتخابات بد عنوانی سے نمٹنے کے بعد ہوں گے۔
بنگلہ دیش کے چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ انتخابات میں کم سے کم اٹھارہ ماہ لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے قوانین اور نئی انتخابی فہرستیں تیار کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے جسے فوج کی حمایت حاصل ہے کئی ماہ کے تشدد اور مظاہروں کے بعد جنوری میں انتخابات مؤخر کر دیے تھے۔

بنگلہ دیش میں ہر طرح کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہے اور درجنوں اعلیٰ سیاسی رہنما اور ان کے معاونین بد عنوانی کے الزامات کے تحت گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

حکومت نے کہا کہ ملک میں انتخابات بد عنوانی سے نمٹنے کے بعد ہوں گے۔

بنگلہ دیش کے چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کے بارے میں بیان ڈھاکہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دیا۔ اس سے چند روز پہلے امریکہ کے سفیر نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں کو بتایا جانا چاہیے انہیں رائے دہی کا موقع کب ملے گا۔

گزشتہ ہفتے فوج کے سربراہ نے بیان دیا تھا کہ بنگلہ دیش کو دوبارہ ’انتخابی جمہوریت‘ کی طرف نہیں جانا چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد