BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 05 February, 2007, 09:45 GMT 14:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش،الیکشن کمشنر تعینات
بنگلہ دیش
- انتخابات کی نئ تاریخ کا ابھی تک اعلان نہیں کیاگیا ہے
بنگلہ دیش کی حکومت نے آنے والے عام انتخابات کی نگرانی کے لیے دو نئے الیکشن کمشنر تیعنات کیے ہیں۔

حکومت کے مطابق ریٹائرڈ بیوروکریٹ شمس الہُدہ چیف کمشنرہونگے جبکہ سابق قانونی سیکٹری سُہیل حُسین ڈیپٹی کمشنر ہونگے۔

گزشتہ ہفتے کمیشن کے تمام چھ ارکان نےملک میں کئی ماہ سے جاری سیاسی احتجاج کے سلسلے کے بعد اپنے عہدے چھوڑ دیے تھے۔

حکومت کو بائس جنوری کو انتخابات ملتوی کرنا پڑے تھے- انتخابات کی نئ تاریخ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیاہے۔

بنگلہ دیش کے وزیر اطلاعات ونشریات نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ نئے چیف کمشنر سابق وزیر انصاف ایم اے عزیز کی جگہ کام کرینگے۔ ایم اے عزیز نے کمیشن کے سربراہی سے اِکیس جنوری کو استعُفی دیا تھا۔

بریفنگ میں یہ نہیں بتایاگیا کہ یہ دو نئے الیکشن کمشنرزحلف کب اُٹھائیں گے۔

حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ اصلاحات اورالیکشن کے نظام کو دُرست کرنے کے بعد الیکشن کرائے جائیں گے۔ حزب اختلاف عوامی لیگ کا حکومت پر الزام تھا کہ انتخابی فہرستوں میں بے قائد’گیاں ہوئی تھیں اور انتخابی نظام غیر جانبدار نہیں تھا۔

اسی بارے میں
’وزیر اعظم نہیں بننا‘
16 December, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد