بنگلہ دیش: عام انتخابات اسی ماہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش کی حکومت نے کہا ہے کہ اس مہینے کے آخر میں پارلیمانی انتحابات کرانے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ عوامی لیگ اور حزب اختلاف کی قومی جماعتوں کے اتحادنے کہا ہے کہ وہ قومی انتحابات میں حصہ نہیں لینگے۔ لیکن بنگلہ دیش کی حکومت اور الیکشن کمیشن نے اس پر زور دیا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ عوامی لیگ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے جار ہی ہے اور حکومت پر الزام لگارہی ہے کہ وہ غیرقانونی ہے۔ اس نے اگلے ہفتے پورے بنگلہ دیش میں پہیہ جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چودہ جماعتوں پر مشتمل حزب مخالف کے اتحاد نے یہ الزام بھی لگایاہے کہ عبوری حکومت کی نگرانی میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا ہونا ممکن نہیں ہے۔ اتحادیوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ بنگلہ دیش کے صدرا ایاز الدین اس عہدے پر غیرقانونی طور پر فائز ہیں اور وہ ووٹروں کی غلط فہرستوں کی بنیاد انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔ پچھلے مہینے امریکی حکومت کے ایک سینیئر اہلکار نے بنگلہ دیش کی سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے ذریعے باہمی اختلافات میں کمی لانے کا مشور دیا تھا۔ امریکی معاون وزیر خارجہ کرسٹینا روکا نے بھی حزب اختلاف پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں حصہ لے اور مثبت کردار ادا کریں۔ | اسی بارے میں ڈھاکہ: ہڑتال، پرتشدد مظاہرے 14 June, 2006 | آس پاس سیاسی بحران حل کرنے کی کوششیں28 October, 2006 | آس پاس صدر ہی نگران سربراہ بنیں گے 28 October, 2006 | آس پاس چیف الیکشن کمشنر ’جانے‘ پر آمادہ23 November, 2006 | آس پاس ہڑتال: بنگلہ دیش میں ٹریفک جام03 December, 2006 | آس پاس ڈھاکہ سمیت تمام شہروں میں فوج 10 December, 2006 | آس پاس فوج بلانے پر چار وزراء مستعفی11 December, 2006 | آس پاس بنگلہ دیش: انتخابات کا بائیکاٹ03 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||