چیف الیکشن کمشنر ’جانے‘ پر آمادہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش میں سرکاری ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر ایم اے عزیز نے جنوری میں ہونے والے عام انتخابات سے پہلے عارضی طور پر اپنا عہدہ چھوڑنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ بنگلہ دیش میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت عوامی لیگ اور اس کے اتحادی چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے لیے گزشتہ کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ مسٹر ایم اے عزیز حکمران جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی موجودگی میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا ہونا ناممکن ہے۔ بنگلہ دیش کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر تین ماہ کی رخصت پر چلے جائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے اس اعلان کے بعد بنگلہ دیش میں حالات معمول پر آ جائیں گے۔ بدھ کو رات گئے ایک نشری تقریر میں بنگلہ دیش کے صدر نے اعلان کیا کہ الیکشن کمشنر نے وسیع تر قومی مفاد میں تین ماہ تک رخصت پر جانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے جانے پر چودہ سیاسی جماعتوں کا گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری احتجاج ختم ہو جائے گا۔ ڈھاکہ میں بی بی سی کے نامہ نگار ولی الرحمٰن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے رخصت پر جانے سے بنگلہ دیش میں پائے جانے والے سیاسی بحران کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ بدھ کے روز بھی عوامی لیگ کے ہزاروں کارکنوں نے دارالحکومت ڈھاکہ کی سڑکوں پر احتجاج کیا اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ | اسی بارے میں صدر ہی نگران سربراہ بنیں گے 28 October, 2006 | آس پاس بنگلہ دیش: تصادم میں ’پچاس زخمی‘12 March, 2006 | آس پاس ڈھاکہ: ہڑتال، پرتشدد مظاہرے 14 June, 2006 | آس پاس سیاسی بحران حل کرنے کی کوششیں28 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||