BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 March, 2006, 14:28 GMT 19:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش: تصادم میں ’پچاس زخمی‘
بنگلہ دیش میں مظاہرہ
حزب اختلاف کا مطالبہ ہے کہ ملک میں انتخابی اصلاحات کی جائیں
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں حزب اختلاف کی ایک ریلی کے دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم کے نتیجے میں پچاس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حزب اختلاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کم از کم پچاس مظاہرین اس وقت زخمی ہوگئے جب پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیئے اس پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس پھینکی۔

اس مظاہرے کا اہتمام عوامی لیگ کی قیادت میں حزب اختلاف کی چودہ جماعتوں کے اتحاد نے کیا تھا۔ اس کا مقصد انتخابات کی نگرانی کرنے کے لیئے ایک آزاد ادارے کا قیام ہے۔ بنگلہ دیش میں اگلے سال انتخابات ہونا ہیں۔

ڈھاکہ سے بی بی سی کے نمائندے ولی الرحمٰن کے مطابق حالیہ مہینوں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے تصادم میں یہ شدید ترین تھا۔

یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب حزب اختلاف کے سینکڑوں مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹیں عبور کر کے الیکشن اتھارٹی کے دفتر تک جانے کی کوشش کی۔ مظاہرے کے دوران کچھ مظاہرین نے ایک مصروف علاقے میں ایک مسافر بس کو بھی جلا دیا۔

حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے بہت سی خواتین ہیں جن کے ساتھ پولیس بہت بری طرح پیش آئی جبکہ دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیئے طاقت کے استعمال کی تردید کی ہے۔

حزب اختلاف کا مطالبہ ہے کہ اگلے سال کے انتخابات سے پہلے آزاد الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے، موجودہ الیکشن کمیشنر مستعفی ہوں اور نئی بننے والی ووٹر لسٹوں کو از سر نو مرتب کیا جائے۔

پچھلے ماہ حسینہ واجد پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کر کے ایوان میں پہنچی تھیں جہاں انہوں نے اصلاحات کے متعلق تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کو آزادانہ اور شفاف بنانے کے لیئے اصلاحات بہت ضروری ہیں۔

وزیر اعظم خالدہ ضیاء نے یہ تجاویز ماننے سے انکار کر دیا لیکن بعد میں انہوں نے اس مسئلے پر دونوں بڑی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔

اسی بارے میں
بنگلہ دیش میں بائیکاٹ ختم
05 February, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد