ٹیکسٹائل مِلز میں آگ، 51 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس کے مطابق بنگلہ دیش میں ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے میں کم سے کم اکیاون افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ جنوب مشرقی شہر چِٹاگانگ میں پیش آیا۔ آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی مدد کے لیے فوج کی ہنگامی مدد طلب کرنی پڑی۔ اس تین منزلہ عمارت میں اس حادثے کے وقت کم سے کم پانچ سو مزدور فیکٹری کے اندر تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ آتشزدگی کے واقعے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں بی بی سی کے نامہ نگار ولی الرحمان کا کہنا ہے کہ حکام نے فیکٹری میں آگ لگنے کے اس واقعے کو ملک کا سب سے بدترین حادثہ قرار دیا ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ اس حادثے میں بچنے والے بیشتر افراد نے کھڑکیوں سے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں۔ کے ٹی ایس ٹیکسٹائل مِلز کی جانب سے، جس میں یہ واقعہ جمعرات کی شب پیش آیا، کوئی بیان نہیں دستیاب ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ شارٹ سرکِٹ کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ بنگلہ دیش کی برآمدات کا پچاسی فیصد حصہ ٹیکسٹائل پر مبنی ہے جس سے ملک کو ہر سال چھ بلین ڈالر حاصل ہوتا ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں اسی طرح کے ایک حادثے میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں سو سے زیادہ افراد ڈوب گئے23.04.2003 | صفحۂ اول مسافر کشتی کے حادثوں میں سو ہلاک22.04.2003 | صفحۂ اول کشتی ڈوبنے سے111 افراد ہلاک20 February, 2005 | آس پاس بنگلہ دیش: 36 ہلاک 500 زخمی21 March, 2005 | آس پاس بنگلہ دیش: کشتی ڈوبنے سے25 ہلاک08 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||