بنگلہ دیش: 36 ہلاک 500 زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں آنے والے طوفان سے کم از کم 36 افراد ہلاک اور 500 زخمی ہو گئے۔ اتوار کی رات کو بنگلہ دیش کے دو اضلاع میں آنے والے اس طوفان نے گائی بندھا اور رنگ پور کے دیہات میں ہزاروں مکانوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا۔ لاکھوں افراد اس وقت بے گھر ہوگئے جب طوفانی بارش اور ہوائیں ان کے گھروں کو اڑا کر لے گئیں۔ بنگلہ دیش ایک ڈیلٹا ملک ہے اور وہاں اکثر طوفان آتے ہیں۔ گائے بندھ ضلع کے پولیس چیف بھانو لال داس نے خبر رساں ایجنسی ای ایف پی کو بتایا کہ ایک ٹورنیڈو نے کم از کم 22 افراد کو ہلاک اور 3،000 سے زائد مکان زمین بوس ہوگئے۔ انہوں نے مزید کیا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ موسم خراب ہونے کے سبب بڑے پیمانے پر لوگوں کی تلاش اور امدادی کام شروع نہیں کیے جا سکتے۔ دوسرے ٹورنیڈو نے پڑوسی ضلع رنگ پور کا رخ کیا جس سے کم از کم دو افراد ہلاک اور سو زخمی ہوئے۔ ایک مقامی صحافی نےایسو سی ایٹڈ پریں کو بتایا کہ ٹورنیڈو نے بجلی کے تاروں کو اکھاڑ دیا جس کی وجہ سے تمام علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایسے طوفان بنگلہ دیش کے لیے نئے نہیں ہیں اور ہر سال اس قسم کے طوفانوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں زیادہ تر طوفان گرمیوں کے موسم میں آتے ہیں اس لیے اس وقت لوگ طوفان کے لیے تیار نہیں تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||