بنگلہ دیش: کشتی ڈوبنے سے25 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم پچیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی مال براد کشتی تھی جس میں ایک سو بیس مسافر بھی بیٹھا لیے گئے تھے۔ یہ کشتی جزیرہ سواندیپ سے جنوبی شہر چٹاگانگ جا رہی تھی۔ اکثر مسافروں کو پیچھے آنے والی کشتی نے بچا لیا۔ کوسٹ گارڈ نے کہا کہ مسافروں کو بچانے کے لیے فوراً آپریشن شروع کر دیا گیا تھا لیکن خراب موسم ان کے آڑے آ رہا ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ کشتی گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھانے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ بنگلہ دیش میں ہر سال کشتی ڈوبنے کے واقعات میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہو جاتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وہاں کشتیاں انتہائی غیر محفوظ ہوتی ہیں اور ان پر مقررہ تعداد سے زیادہ لوگ سفر کرتے ہیں۔ | اسی بارے میں بنگلہ دیش: درجنوں کے ڈوبنے کا خطرہ23 May, 2004 | آس پاس بنگلہ دیش:سات ہلاک دو سولا پتہ23 May, 2004 | آس پاس بنگلہ دیش، انسانی بحران کا خدشہ27 July, 2004 | آس پاس سیلاب کی فتح02 August, 2004 | آس پاس بنگلہ دیش: 36 ہلاک 500 زخمی21 March, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||