بنگلہ دیش:سات ہلاک دو سولا پتہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش میں دریائے میگہنا میں ایک مسافر کشتی کے الٹ جانے سے دوسو کے قریب افراد لا پتہ ہو گئے ہیں۔ مغربی بنگال کے صوبے چاند پور سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق کشتی میں سوار بہت کم افراد تیر کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ حادثے میں لاپتہ ہونے والے مسافروں میں سے اب تک صرف سات افراد کی نعشیں برآمد کی جاسکی ہیں۔ جبکہ باقی مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لوگ دریا میں ڈوب گئے ہیں۔ دو عرشوں والی یہ کشتی میگہنا دریا کے راستے دارالحکومت ڈھاکہ جا رہی تھی۔ اچانک طوفان آجانے کے باعث کشتی الٹ گئی اور اس میں سوار دو سو افراد لا پتہ ہوگئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||