 |  شیخ مجیب الرحمٰن |
سولہ دسمبر انیس سو اکہتر بنگلہ دیش کی آزادی کا دن ہے۔ اس دن سے پہلے اُس وقت کے مشرقی پاکستان میں چلنے والی لمبی سیاسی تحریک اور پھر پاکستانی فوج کی طرف سے نو مہینوں تک جاری رہنے والا آپریشن جو بلآخر پاکستانی فوج کی طرف سے انڈین فوج کے آگے ہتھیار ڈالنے اور بنگلہ دیش کی آزادی پر ختم ہوا تھا۔ اس دوران بنگلہ دیش کی آزادی کے رہنما شیخ مجیب الرحمٰن کو مغربی پاکستان میں قید کردیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کی آزادی کے بعد پاکستان میں اپنی رہائی کے بعد کی جانے والی تقریر میں مجیب الرحمن نے انڈیا کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اب فخر سے اپنے ملک واپس جائیں گے۔ |