BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 March, 2007, 02:58 GMT 07:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خالدہ ضیاء کا بیٹا گرفتار
طارق رحمان بنگلہ دیش کی نیشنلسٹ پارٹی میں ایک اعلی عہدیدار ہیں
بنگلہ دیش میں سبکدوش ہونے والی وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق طارق رحمان کے علاوہ تین اور سیاست دانوں اور ایک قومی اخبار کے مدیر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

طارق رحمان بنگلہ دیش کی نیشنلسٹ پارٹی میں ایک اعلی عہدیدار ہیں۔ نیشنلسٹ پارٹی گزشتہ سال اکتوبر میں اقتدار سے دستبردار ہو گئی تھی اور اس کی جگہ قومی حکومت قائم کی گئی تھی۔

عبوری حکومت کی طرف سے سیاست میں بدعنوانی اور کرپشن کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا ہے اور بدعنوانی کے خلاف مہم کی یہ تازہ ترین گرفتاریاں ہیں۔

طارق رحمان اپنی والدہ کی جگہ بنگلہ دیش کی نیشنلسٹ پارٹی کی قیادت سنبھالنے والے ہیں۔

عبوری حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد جنوری میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کر دیا اور ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔

عبوری حکومت نے اپوزیشن عوامی لیگ کی طرف سے احتجاج کے بعد انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حزب اختلاف کی جماعت عوامی لیگ نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی پر انتخابات میں دھاندلی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد