بنگلہ دیش: چھاپے، سیاستدان گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش میں نمایاں حیثیت کے حامل کم از کم آٹھ سیاست دانوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق یہ حراستیں مختلف مقامات پر چھاپوں کے بعد عمل میں آئی ہیں۔ ڈھاکہ میں ان چھاپوں میں دونوں بڑی جماعتوں کے سابق وزراء بھی شامل ہیں۔ اس سال جنوری میں عبوری حکومت کی جانب سے بنگلہ دیش میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد حراست میں لیے جانے والے افراد میں یہ لوگ نمایاں ترین ہیں۔ سابق حکومت نے بائیس جنوری کوانتخابات کا اعلان کیا تھا لیکن اپوزیشن جماعتوں نے ان انتخابات کے التواء کا مطالبہ کیا تھا جس کے دوران پرتشدد احتجاج ہوا اور ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ اتوار کی صبح جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی اور عوامی لیگ دونوں ہی کے نمائندے موجود ہیں۔ | اسی بارے میں ڈھاکہ میں ہڑتال اور پرتشدد مظاہرے07 January, 2007 | آس پاس ڈھاکہ: دوسرے روز بھی تشدد جاری رہا08 January, 2007 | آس پاس بنگلہ دیش تباہی کی جانب گامزن؟09 January, 2007 | آس پاس بنگلہ دیش: عام انتخابات جلد متوقع22 January, 2007 | آس پاس بنگلہ دیش کے انتخابات مؤخر30 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||