BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 September, 2008, 03:35 GMT 08:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خالدہ ضیاء ضمانت پر رہا
خالدہ ضیاء
خالدہ ضیاء کے بیٹے کو بھی ضمانت پر رہائی ملی ہے
بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیاء کو کرپشن کے الزامات میں ایک سال قید رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں بنگلہ دیش کے ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

خالہ ضیاء کو کرپشن کے چار مقدمات کا سامنا ہے۔ انہیں ستمبر 2007 میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت نےگرفتار کیا تھا۔

خالدہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کرتی رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے ان کے بیٹے طارق الرحمان کو بھی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ ان پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں۔

خالدہ ضیاء نے رہائی کے فوراً بعد کہا کہ ان کی جماعت جمہوریت کی بحالی کے لیے انتخابات میں حصہ لے گی، کیونکہ موجودہ حکومت فوج کی حمایت سے چل رہی ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ’اگر شفاف اور آزادانہ انتخابات ہوتے ہیں تو بی این پی (بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی) عام عوام کے مینڈیٹ سے اقتدارمیں واپس آ جائے گی۔‘

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کی رہائی حکومت کے ساتھ معاہدے کا ایک حصہ ہے جس کے تحت بی این پی انتخابات میں حصہ لے گی۔

ان کی مخالف بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کی رہنما اور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ جون کو پیرول پر رہائی کے بعد علاج کے لیے امریہ روانہ ہو گئی تھیں۔

شیخ حسینہ، خالدہ ضیا اور بنگلہ دیش کے تقریباً 170 سیاستدانوں کو بدعنوانی اور دوسرے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان میں سے تقریباً 50 کو رہا کر دیا گیا ہے۔

خالدہ ضیاء کو بھی حکومت نے پیشکش کی تھی کہ اگر وہ علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہیں تو انہیں بھی رہا کیا جا سکتا ہے تاہم خالدہ ضیاء نے یہ پیشکش مسترد کر دی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد