خالدہ ضیاء کو گرفتار کر لیا گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش میں فوج کی حمایت سے قائم عبوری حکومت نے پیر کو سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء اور ان کے بیٹے عرفات رحمان ککو اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ خالدہ ضیاء کو گرفتاری کے بعد دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔ گزشتہ سال اکتوبر میں اپنی وزارتِ عظمیٰ کے پانچ پورے کرنے والی خالدہ ضیاء پر الزام ہے کہ انہوں نےاپنے اقتدار کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیا۔ دریں اثناء شیخ حسینہ واجد پر، جو اس سال جولائی سے حراست میں ہیں اور جن پر قتل کے الزامات عائد کئے گئے تھے، اب بدعنوانی کے نئے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تاہم وہ ان تمام الزامات کو سختی سے رد کرتی ہیں۔ بنگلہ دیش میں اس سال جنوری سے ایمرجنسی نافذ ہے جب فوج کی حمایت یافتہ حکومت نے انتخاب ملتوی کر دیئے تھے۔ عبوری حکومت نے ملک سے کرپشن ختم کرنے کا عہد کیا تھا اور اس سلسلے میں ڈیڑھ سو سے زیادہ سیاست دانوں کو گرفتار کیا گیا اور تمام سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
بنگلہ دیش کی بڑی سیاسی جماعت عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد پر بنگہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے بجلی بنانے والی ایک نجی کمپنی سے دو لاکھ پندرہ ہزار پاونڈ غیر قانونی طور پر وصول کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد نے یہ رقم انیس سو چھیانوے اور دو ہزار کے درمیان وصول کی تھی جب وہ اقتدار میں تھیں۔ اس مقدمے میں شیخ حسینہ واجد کے ساتھ ان کے دور کے چھ سرکاری اہلکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار مارک ڈرمٹ کے مطابق یہ پہلا الزام ہے جو شیخ حسینہ واجد پر ایک حکومتی ادارے کی طرف سے عائد کیا گیا ہے اور اس میں زیادہ وزن ہے۔ شیخ حسینہ واجد کو پارلیمنٹ کے کمپلکس میں واقع ایک گھر میں زیرِ حراست رکھا گیا ہے۔ | اسی بارے میں شیخ حسینہ کاحکومت پرمقدمہ29 July, 2007 | آس پاس متاثرین کوبیماریوں کا خطرہ:اقوام متحدہ07 August, 2007 | آس پاس ہزاروں کو وبائی امراض کا سامنا10 August, 2007 | آس پاس بنگلہ دیش کے مسائل15 August, 2007 | آس پاس ڈھاکہ سمیت کئی شہروں میں کرفیو22 August, 2007 | آس پاس بنگلہ دیش: احتجاج کچلنے کی کوشش24 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||