بنگلہ دیش: بلدیاتی انتخابات کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش میں الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اگست کے مہینے میں کرائے جائیں گے۔ گزشتہ سال جنوری میں سیاسی تشدد اور تعطل کو توڑنے کے لیے عبوری حکومت نے فوج کی سہارے اقتدار سنبھالا تھا اور اب یہ پہلا موقع ہے کہ چار شہروں کی کارپوریشنوں اور نو میونسپلٹیوں کے الیکشن کرائے جائیں گے۔ اس دوران میں دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں کی رہنماء اور دو سو کے قریب سیاسی اور تجارتی لیڈر زیر حراست ہیں۔ عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں رشوت خوری کو کم کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔ بنگلہ دیش کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات کو تنقید کانشانہ بنایا ہے۔ سیاسی جماعتوں کا موقف ہے کہ ملک میں عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ عام انتخابات کو پچھلے سال کرانا جانا تھا لیکن عبوری حکومت جسے فوج کی پشت پناہی حاصل ہے، نے ملک میں تشدد کی وجہ سے انتخابات کو ملتوی کر دیا تھا ۔ پروگرام عام انتخابات دسمبر دو ہزار آٹھ میں منعقد کرائے جائیں گے۔ عوامی لیگ نے کہا کہ عبوری حکومت کے تحت آزادانہ اور منصافانہ انتخابات ممکن ہی نہیں ہے۔ | اسی بارے میں خالدہ ضیاء کو گرفتار کر لیا گیا03 September, 2007 | آس پاس بنگلہ دیش:مونسون عارضی پناہگاہ میں16 February, 2008 | آس پاس حرکت الجہاد بنگلہ دیش پر کڑی نظر07 March, 2008 | آس پاس بنگلہ دیش:مذہبی رہنما گرفتار19 May, 2008 | آس پاس بنگلہ دیش: شیخ حسینہ امریکہ روانہ12 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||