بنگلہ دیش:’سات شدت پسندگرفتار‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک کالعدم اسلامی گروہ سے تعلق رکھنے والے سات مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کر کے ان سے بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ان افراد کو ڈھاکہ سے تین سو کلومیٹر دور واقع شمالی گائے بندھا کے علاقے میں بدھ اور جمعرات کو مارے جانے والے چھاپوں کے دوران پکڑا گیا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ضلعی پولیس کے سربراہ ایس ایم منیر الزمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان چھاپوں کے دوران دستی بم، گولہ بارود، بیٹریاں اور جہادی لٹریچر بھی قبضے میں لیا گیا۔ ضلعی پولیس کے سربراہ کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نامی گروہ کے ارکان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ’ انہوں نے مزید نام بھی بتائے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ہم ان سے مزید معلومات کے حصول کے لیے تفتیش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کو ہی سنہ 2005 میں بنگلہ دیش میں ایک دن میں کم شدت کے چار سو دھماکے کرنے کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔ ان دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب پیر کو بنگلہ دیش میں جمہوریت کی بحالی کے لیے عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ تاہم پولیس کے مطابق یہ بات واضح نہیں کہ اس گولہ بارود کو عام انتخابات کے موقع پر استعمال کیا جانا تھا یا نہیں۔ بنگلہ دیش میں عام انتخابات پہلے اٹھارہ دسمبر کو منعقد ہونا تھے تاہم ملک کی ایک سرکردہ سیاسی جماعت کی جانب سے سیاسی مہم کے لیے وقت کی کمی کی شکایت پر انہیں مؤخر کر دیا گیا تھا اور اب یہ الیکشن انتیس دسمبر کو ہو رہے ہیں۔ | اسی بارے میں حرکت الجہاد بنگلہ دیش پر کڑی نظر07 March, 2008 | آس پاس بنگلہ دیش:مذہبی رہنما گرفتار19 May, 2008 | آس پاس بنگلہ دیش میں ایمرجنسی کا خاتمہ17 December, 2008 | آس پاس ڈھاکہ سمیت تمام شہروں میں فوج 10 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||