BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 February, 2009, 03:58 GMT 08:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’نیٹو کو راستہ دینے پر غور ممکن‘
روسی وزیر خارجہ سرگئی لووروف
نیٹو کی مدد کے لیے امریکہ اور روس کے تعلقات میں بہتری لازمی ہے: روسی وزیر خارجہ
روس نےکہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو اور امریکی افواج کو جنگی سازو سامان لیجانے کے لیےراستہ دینے پرغور ممکن ہے۔

پاکستان سے امریکی سپلائی روٹ پر طالبان کےمسلسل حملوں کے بعد امریکہ افغانستان میں اپنی فوج کو رسد پہنچانے کے متبادل راستے تلاش کر رہا ہے۔ کچھ روز پہلے کرغزستان نے اپنے ملک میں امریکی فوجی اڈے کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لووروف نے ماسکو میں امریکی سفارت سے بات چیت کے بعد کہا کہ روس امریکہ کو افغانستان میں اسلحہ اور دیگر سازو سامان لے جانے کی اجازت دینے کے بارے میں سوچ سکتا ہے لیکن اس کے لیے دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات میں بہتری آنا لازمی ہے۔

امریکہ اور روس کے جارجیا کے تنازعے کے بعد تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ادھر کرغزستان کے وزیر اعظم نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ اس کے ملک نے روس سے دو ارب ڈالر کی امداد ملنے کے اعلان کے بعد اپنی سرزمین سے امریکی فوجی اڈے کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کرغزستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ فوجی اڈے کے عوض کو ئی مناسب معاوضہ نہیں دے رہا تھا۔

ادھر یورپی یونین نے کرغزستان کی پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ امریکی فوجی اڈے کو بند کرنے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے اس کے مضمرات پر اچھی طرح غور کر لے۔

پاکستان میں طالبان نے نیٹو سپلائی لائن کو نشانہ بنانا شروع کر رکھا ہے

کرغستان میں اڈے کی بندش کے بعد قزاقستان کی حکومت نے افغانستان میں فوج کو’غیر فوجی‘ سازوسان مہیا کرنے کے لیے اپنی سر زمین استعمال کرنے کی اجازت دینے کا عندیہ تھا۔

قزاقستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں امریکی فوجیوں کو غیر فوجی سازو سامان زمینی راستے کے ذریعے لے جانے کی اجازت دے گا۔

کرغزستان میں مانس کے مقام پر امریکہ فوجی اڈہ افغانستان پر امریکی حملے کے بعد قائم کیا تھا۔ کرغزستان میں فوجی اڈہ افغانستان میں امریکی افواج کو رسد پہنچانے کا اہم ذریعہ تھا۔

افغانستان میں برسرپیکار امریکی فوجیوں کو رسد کا زیادہ حصہ پاکستان کے راستے گزرتا ہے لیکن حالیہ مہینوں میں امریکی فوجی سازو سامان لے جانے والے قافلوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

کرغزستان اور امریکہ میں طے معاہدے کے مطابق کرغزستان کی حکومت کے لیے اڈے کو بند کرنے کے لیے چھ مہینے کا نوٹس دینا لازمی ہے۔

کرغزستان نے امریکی ہوائی اڈے کو بند کرنے کا اعلان روس کی طرف سے دو ارب ڈالر کی امداد کے اعلان کے بعد کیا ہے۔

اس سے قبل دو ہزار پانچ میں ازبکستان نے بھی امریکہ کو اپنے ملک سے ہوائی اڈہ بند کرا دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد