جاپان:امریکی فوجی اڈہ نامنظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپانی شہر ایواکونی کے شہریوں نے شہر میں امریکی فوجی اڈہ قائم کرنے کی تجویز بھاری اکثریت سےمسترد کر دی ہے۔ ایواکونی کے شہریوں کے امریکی اڈے کے بارے میں فیصلہ جاپانی حکومت پر لازم نہیں ہے لیکن مبصرین کا خیال ہے کہ اس سے جاپان اور امریکہ کے درمیان فوجی اڈوں کے بارے میں معاہدے پر دباؤ پڑے گا۔ ابھی تک جو نتائج سامنے آئے ہیں اس کے مطابق آٹھ شہریوں میں سے سات نے امریکی فوجی اڈے کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ ایواکونی میں فوجی اڈے کا منصوبہ جاپان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کو کم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ جاپان میں امریکی فوجیوں کی تعداد چالیس سے پچاس ہزار ہے جس کو امریکہ کم کرنا چاہتا ہے۔ انیس سو پچانوے میں ایک کیس کے منظر عام پر آنے کے بعد سے جاپان میں امریکی فوجیوں کا معاملہ حساس نوعیت اختیار کر گیا ہے۔ اس کیس میں تین امریکی فوجیوں نے اوکی ناوا میں سکول کی ایک طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ | اسی بارے میں مہنگا ترین بیت الخلاء 28.07.2003 | صفحۂ اول جاپان کا خلائی پروگرام پھر ناکام29 November, 2003 | صفحۂ اول جاپان:جوہری فرم کے خلاف تحقیقات 10 August, 2004 | صفحۂ اول جاپان:ایک سال، 34,000 خودکشیاں12 October, 2004 | صفحۂ اول عراق: جاپانی یرغمالی ہلاک31 October, 2004 | صفحۂ اول جاپان میں فوری انتخابات کا اعلان08 August, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||