امریکی فوجی اڈہ بند کرنے کا فیصلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وسطی ایشیائی ریاست کرغزستان کے صدر قربان بیگ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت نے اپنی سرزمین پر واقع امریکی فوجی اڈے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرغستان کے علاقے مناس میں واقع امریکی فوجی اڈہ پورے وسطی ایشیاء میں امریکہ کا واحد اڈہ ہے جو کہ افغانستان میں موجود نیٹو اور امریکی افواج کو اس علاقے سے رسد پہنچانے کا واحد راستہ ہے۔ افغانستان میں ایک اعلیٰ امریکی ترجمان نے ان خبرروں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرغزستان میں امریکی فوجی اڈہ بند نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کرغزستان کے صدر کی طرف سے اس اعلان کو ایک سفارتی داؤ کہہ کر دیا۔ صدر قربان نے امریکہ اڈے کو بند کیئے جانے کا اعلان ماسکو میں اپنے دورے کے دوران کیا۔ روس نے کرغستان کو دو ارب ڈالر کا قرضہ اور مالی امدا مہیا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق صدر قربان بیگ کا یہ فیصلہ افغانستان میں جاری امریکی فوجی کارروائیوں کے لیے ایک بہت بڑا دھچکہ ہے اور ماسکو کی ایک اہم سفارتی فتح۔ افغانستان میں موجود نیٹو اور امریکی فوجوں کے لیے خوراک اور دوسری ضروری اشیاء کا بڑا حصہ جن میں فوجی سازو سامان بھی شامل ہے پاکستان کے راستے افغانستان پہنچایا جاتا ہے۔
کراچی کی بندرگاہ سے یہ ساز و سامان ٹرکوں پر لاد کر سڑک کے ذریعے بلوچستان کی سرحد چمن اور صوبہ سرحد میں طورخم کے راستے افغانستان لے جایا جاتا ہے۔ نیٹو اور امریکی فوج کے لیے سازو سامان لیے جانے والے ٹرکوں کے قافلے کو پاکستان میں متحرک طالبان کئی بار نشانہ بنا چکے ہیں۔ گزشتہ روز طالبان نے ایک کارروائی میں طورخم پشاور شاہراہ پر ایک پل کو تباہ کر دیا تھا جس کی وجہ سے جلال آباد اور پشاور کے درمیان تمام آمد و رفت معطل ہو گئی تھی۔ پاکستان میں اس پل کے تباہ ہوجانے کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال کرنے کے لیے فوری طور پر ایک متبادل راستہ بنا دیا۔ امریکی افواج کو رسد پہنچانے والے قافلوں کو نشانہ بنائے جانے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعدامریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر انچیف جنرل ڈیوڈ پیٹریس نے گزشتہ ماہ اپنے اسلام آباد دورے کے دوران کہا تھا ہے کے امریکہ نے وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کہ تحت افغانستان کے لیے امریکی رسد ان ریاستوں سے ممکن ہو جائے گی۔ | اسی بارے میں نیٹو لاجسٹک سپورٹ بحال02 January, 2009 | پاکستان نیٹو لاجسٹک سپورٹ بحال14 January, 2009 | پاکستان نیٹو کنٹینر پر حملے کے ذمہ داری26 December, 2008 | پاکستان طالبان حملہ، نیٹو قافلے کو تاخیر 19 January, 2009 | پاکستان نیٹو رسد: پاکستان سے نہ گئی تو نقصانات ہوں گے21 January, 2009 | پاکستان نیٹو گاڑیوں پر حملے: چار ہلاک20 December, 2008 | پاکستان جنرل پیٹریئس کی نئی حکمت عملی03 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||