BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 January, 2009, 09:18 GMT 14:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان حملہ، نیٹو قافلے کو تاخیر

نیٹو کے اغوا ہونے والے ٹرک(فائل فوٹو)
خیبر ایجنسی کے راستے سے نیٹو افواج کے لیے لے جانے والا رسد اس سے پہلے بھی کئی بار کشیدہ حالات کی وجہ سے بند کیا جا چکا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ مقامی طالبان نے ایک فوجی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد نیٹو کے لیے رسد لے جانے والا قافلہ کچھ دیر کے لیے معطل ہوگیا تھا۔

پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ رات خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ایک فوجی کیمپ پر شدت پسندوں نے راکٹوں اور خودکار ہھتیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں چار راکٹ کیمپ کے اندر گرے جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی بھی کی ہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا تبادلہ پیر کی صبح چار بجے تک جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ پیر کی صبح لنڈی کوتل بازار میں چند گھنٹوں کے لیے سکیورٹی فورسز نے کرفیوں لگادیا تھا جس کی وجہ سے نیٹو کے لیے رسد لے جانے والا قافلہ روک دیاگیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں کے بعد کرفیوں ہٹا دیاگیا ہے اور نیٹو کے لیے رسد لے جانے والے قافلے کو بھی روانہ کردیا ہے۔

یادرہے کہ خیبر ایجنسی کے راستے سے نیٹو افواج کے لیے لے جانے والا رسد اس سے پہلے بھی کئی بار کشیدہ حالات کی وجہ سے بند کیا جا چکا ہے اور پشاور میں بھی چار سو کے قریب گاڑیوں کو راکٹ کے حملوں میں تباہ کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد