پشاور میں نیٹورسد پر پھرحملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے اتحادی افواج کو سامان لے جانے والی گاڑیوں پر ایک اور حملہ کیا ہے جس سے دو کنٹینرز کو نقصان پہنچا ہے۔ گزشتہ چار دنوں میں نیٹو افواج کو سامان لےجانے والی گاڑیوں پر یہ تیسرا حملہ ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام قبائلی علاقے باڑہ کے سرحد کے قریب پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب بعض نامعلوم مسلح افراد نے اتحادی افواج کو سامان رسد لے جانے والی گاڑیوں کے ایک اڈے بلال ٹرمینل پر دستی بم سے حملہ کردیا۔ تھانہ پیشتخرہ کے ایک اہلکار ظہور نے بی بی سی کو بتایا کہ حملے سے ایک کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں ایک کنٹینر تباہ ہوا ہے تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ سے دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ٹرمینل کے ایک دیوار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس اہلکار کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی بھی مزید سخت کردی گئی ہے۔ گزشتہ چار دنوں میں اتحادی افواج کو سامان لےجانے والی ٹرکوں اور کنٹینرز کے اڈوں پر یہ تیسرا حملہ ہے جس میں ڈھائی سو سے زائد گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس کی طرف سے تاحال کسی حملہ آوار کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ ادھر قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں شدت پسند تنظیم لشکر اسلام اور سکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔ | اسی بارے میں رسد کا متبادل راستہ، ایک چال؟03 April, 2008 | پاکستان ’نیٹو افواج رسد پِیر سے بحال‘16 November, 2008 | پاکستان آئل ٹینکرز کی تباہی، سات گرفتار24 March, 2008 | پاکستان نیٹو رسد، سکیورٹی میں قافلہ روانہ17 November, 2008 | پاکستان ’وزارت خارجہ کو نظر انداز کیا گیا‘ 13 November, 2008 | پاکستان ’انگور اڈہ گولہ باری طالبان نے کی‘12 July, 2008 | پاکستان نیٹو کو تیل کی فراہمی کا انتقام؟26 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||