BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 March, 2008, 12:14 GMT 17:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئل ٹینکرز کی تباہی، سات گرفتار

آئل ٹینکرز
اس سے قبل بھی اتحادی افواج کے لیے تیل لے جانے والےٹینکروں پر حملے ہوئے ہیں
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد طورخم میں گزشتہ رات اتحادی افواج کو تیل سپلائی کرنے والے پچاس کے قریب آئل ٹینکروں کو دھماکوں میں اڑانے کے بعد تفتیش کےلئے خاصہ دار فورس کے چار اہلکاروں سمیت سات افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ واقعہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

پولیٹکل انتظامیہ کےمطابق اتوار کی رات پاک افغان سرحدی علاقے طورخم میں نامعلوم افراد نےافغانستان میں تعینات اتحادی افواج کو تیل سپلائی کرنے والے درجنوں آئل ٹینکروں کو پر اسرار دھماکوں میں نشانہ بنایا تھا جس سے سو کے قریب افراد زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکوں سے تیس آئل ٹینکر مکمل طورپر تباہ ہوگئے تھے جبکہ بیس سے زائد آئل ٹینکروں کو جزوی نقصان پہنچاہے۔

 افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کو پاکستان سے روزانہ سینکڑوں آئل ٹینکروں کے ذریعے سے تیل سپلائی کیا جاتا ہے

ایک سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ آئل ٹینکرز افغانستان میں داخل ہونے کےلیے کسٹم کلیرنس کے انتظار میں کھڑے تھے کے اس دوران وہاں پارکنگ میں یکہ بعد دیگر تین دھماکے ہوئے جس سے وہاں آگ لگ گئی اور چند منٹوں کے بعد آگ نے تمام علاقے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ ان کے مطابق آگ لگنے سے سو کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں چار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کےلئے افغانستان سے بھی فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچا اور پاکستانی حکام کے ساتھ ملکر آگ بجھانے میں مدد کی۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ زخمیوں کو اتحادی افواج نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سے افغانستان منتقل کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق زخمیوں میں اکثریت آئل ٹینکروں کے کلینرز اور ڈرائیور شامل ہیں۔

آئل ٹینکرز میں دھماکے
افغانستان سے بھی فائر بریگیڈ کےعملے نےپاکستانی حکام کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں مدد کی

سرکاری ذرائع کے مطابق پولٹیکل انتظامیہ نے آئل ٹینکرز پارکنگ میں تعینات خاصہ دار فورس کے چار اہلکار اور تین دیگر افراد کو تفتیش کےلئے حراست میں لیا ہے۔ تاحال کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کو پاکستان سے روزانہ سینکڑوں آئل ٹینکروں کے ذریعے سے تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ تیل جہازوں اور دیگر مختلف قسم کے کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اس سے پہلے بھی خیبر ایجنسی میں نامعلوم افراد کی طرف سے آئل ٹینکروں کو ایک دو مرتبہ بم دھماکوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔افغانستان میں بھی متعدد بار طالبان کی طرف سے اتحادی افواج کو تیل سپلائی کرنے والے گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسی بارے میں
امریکہ اور تیل کی سیاست
10 March, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد